شہریت ترمیمی بل کے بارے میں بولتے ہوئے مالدیپ کے پارلیمینٹ اسپیکر اور سابق صدر محمد نشید کا کہنا ہے 'اس بل کو منظوری دینا بھارت کا اندرونی معاملہ ہے اور بھارتی پارلیمنٹ نے اس بل کو جمہوری طور پر پاس کیا ہے'
مالدیپ پارلیمنٹ اسپیکر محمد نشید اپنے پانچ روزہ دورے پر بھارت آئے ہوئے ہیں۔ یہاں وہ راجیہ سبھا چیرمین ایم وینکیا نائڈو اور لوک سبھا اسپیکر اوم برلا کی دعوت پر آئے ہیں۔
انھوں نے بھارت اور مالدیپ کے رمیان رشتوں پر کہا ہے 'دونوں ملک بہت عرصے سے ایک ساتھ ہیں، اور ہم ایک ہی طرح کا کھانا کھاتے ہیں، ایک ہی طرح کی فلمیں دیکھتے ہیں، اور ایک ہی طرح کے کام کرتے ہیں'۔
انھوں نے مزید کہا 'اگر ایسا وقت آئے کہ حکومتیں ایک دوسرے کے ساتھ نہیں چل پائیں، لیکن میں بھارت اور مالدیپ کے درمیان حالات خراب ہوتے ہوئے تبھی دیکھوں گا جب مالدیپ کے لوگ بالی ووڈ دیکھنا چھوڑ دئیں گے'۔
مالدیپ پارلیمنٹ اسپیکر نے مزید کہا 'بھارت کے ساتھ ہمارے رشتے بہت اچھے ہیں، دونوں حکومتیں ایک ہی صفحے پر ہیں، اور آنے والے وقت میں بھارت اور مالدیپ کے درمیان بہتر رشتے قائم ہونگے۔