ETV Bharat / bharat

'بھارت امن کا حامی لیکن چھیڑچھاڑ ٹھیک نہیں' - چین سے ہوئے تشدد

مرکزی وزیر اطلاعات و نشریات پرکاش جاوڈیکر نے کہا کہ بھارت ہمیشہ سے امن کا حامی رہا ہے اور امن چاہتا ہے، لیکن غیر ضروری طور پر چھیڑ چھاڑ کرنے کو صحیح نہیں سمجھتا ہے۔

فائل فوٹو
فائل فوٹو
author img

By

Published : Jun 18, 2020, 10:55 PM IST

پرکاش جاوڈیکر نے یہ بات اپنے بھوپال دورہ کے دوران کہی۔ انہوں نے کہا کہ، '' ملک متحد ہے اور فوجیوں کے ساتھ ہے۔ ریوا مدھیہ پردیش کا ایک جوان بھی چین سے ہوئے تشدد میں شہید ہوا ہے۔

ہم سبھی شہید فوجی افسران اور فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چین نے جو کیا اس کے سلسلے میں وزیراعظم نے کافی واضح الفاظ میں ملک کا ارادہ ظاہر کردیا ہے۔ بھارت نے اس واقعہ کو بہت سنجیدگی سے لیا ہے۔''

کووڈ بحران کے سلسلے میں جاوڈیکر نے کہا کہ کورونا وائرس پر قابو پانے کے لئے ملک بھر میں ہورہی کوششوں کے سلسلے میں وزیراعظم نے وزرائے اعلی سے بات چیت کی ہے۔

حکومت حالات پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ راحت کی بات یہ ہے کہ ملک میں سرگرم مریضوں سے زیادہ صحتیاب ہونے والے لوگ کی تعداد زیادہ ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.