ضلع کلکٹر شالنی اگروال نے بتایا کہ انگلینڈ کے برینٹ میں روزی روٹی کے لئے اس کے والدین کے مختصر قیام کے دوران پیدا ہوئی مائشا نعیم منصوری (07) کو تکنیکی اسباب سے وہاں کی شہریت نہیں مل سکی اور اسے ہندستان کی شہریت سے بھی محروم رہنا پڑا تھا۔ اس سے اسے خاصی مشکلات کا سامنا تھا۔ اس کے والدین نے 2016 میں اس کی ہندستانی شہریت کے لئے درخواست دی تھی۔
کئی دستاویز کی جانچ اور طویل خط و کتابت کے بعد مرکزی وزارت داخلہ نے مائشا کو ہندستان کی شہریت دینے کا فیصلہ کیا۔ اس کی شہریت کا سرٹی فکیٹ آج اسے بال دیوس کے موقع پر سونپاگیا۔