بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر چین کے سہ روزہ دورے پر ہیں اور وہ دونوں ممالک کے درمیان ہائی لیول میکانزم آن کلچر اینڈ پیپل ٹو پیپل ایکسچینج کی دوسری میٹنگ کی صدارت کریں گے۔
اس دوران جے شنکر نے چین کے نائب صدر وانگ قشان اور چینی وزیر خارجہ وانگ یی سے ملاقات کی۔
واضح رہے کہ وزیر خارجہ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد ایس جے شنکر کا یہ چین کا پہلا دورہ ہے اور ملک میں موجودہ حالات کے پیش نظر ان کا یہ دورہ کافی اہم سمجھا جا رہا ہے۔
ایس جے شنکر سنہ 2009 تا 2013 تک چین میں بھارت کے سفیر رہ چکے ہیں۔