ETV Bharat / bharat

کورونا وائرس سے بھارتی نوجوان کی ملیشیا میں موت

ریاست تریپورہ سے تعلق رکھنے والے نوجوان کی کورونا وائرس سے موت ہونے کی افراد خاندان نے اطلاع دی ہے۔

indian died in mlaysia
کورونا وائرس سے بھارتی نوجوان کی ملیشیا میں موت
author img

By

Published : Jan 30, 2020, 12:33 PM IST

Updated : Feb 28, 2020, 12:33 PM IST

تفصیلات کے مطابق منیر حسین جو ریاست تریپورہ کے پراتھل راج نگر گاؤں کا رہنے والا ہے، روزگار کے لیے 2018 میں ملیشیا روانہ ہوا اور وہ وہاں ایک ہوٹل میں کام کرتا تھا۔
منیر حسین کے دادا عبدالرحیم نے کہا کہ 'ملیشیائی انتظامیہ کی جانب سے انہیں فون موصول ہوا اور انھیں یہ بتایا گیا کہ ان کے پوتے کی کرونا وائرس سے متاثر ہونے سے موت ہوگئی ہے۔'
اس ضمن میں انہوں نے بھارتی حکومت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ 'ان کے پوتے کی لاش کو جلد از جلد وطن پہنچایا جائے۔'
کورونا وائرس کا مرض چین سے پھیلا ہے، جس کی وجہ سے متعدد افراد کی موت ہوگئی ہے جبکہ مختلف ممالک میں کورونا وائرس کے پائے جانے کی اطلاعات کی تصدیق ہوئی ہے۔
چین میں کورونا وائرس کی وبا کے پیش نظر ملک کے شہریوں کو وہاں کی سیاحت سے بچنے کے لیے ایڈوائزری جاری کی گئی ہے۔

وزارت صحت نے بدھ کو اپنے سرکاری ٹویٹر پر یہ ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ 'مہربانی کرکے چین کے سفر پر جانے سے بچیں۔'

واضح رہے کہ چین میں کورونا وائرس کی وبا متعدی مرض کی طرح پھیل گئی ہے۔ اس کی وجہ سے چین میں متعدد لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔ جبکہ 5974 لوگوں میں یہ وائرس پائے گئے ہیں۔

بھارت میں بھی کچھ لوگوں کو اس وبا کے شبہ میں اسپتال میں بھرتی کرایا گیا ہے۔پوری دنیا میں اب تک کورونا وائرس کے 4593 معاملوں کی تصدیق ہوچکی ہے۔عالمی صحت تنظیم کی تازہ رپورٹ کے مطابق تھائی لینڈ میں کورونا وائرس کے 14، سنگاپور میں سات، جاپان میں چھ، امریکہ اور آسٹریلیا میں پانچ، کوریا اور ملائشیا میں چار، فرانس میں تین، ویتنام اور کناڈا میں دو دو اور نیپال، سری لنکا اور جرمنی میں ایک ایک معاملہ درج ہونے کی تصدیق ہوچکی ہے۔
کورونا ایک وائرس گروپ ہے جس کے جینوم کی مقدار تقریباً 26 سے 32 تک ہوتی ہے۔ یہ وائرس ممالیہ جانوروں اور پرندوں میں مختلف معمولی اور غیر معمولی بیماریوں کا سبب بنتا ہے، مثلاً: گائے اور خنزیر کے لیے اسہال کا باعث ہے، اسی طرح انسانوں میں سانس پھولنے کا ذریعہ بنتا ہے۔ عموماً اس کے اثرات معمولی اور خفیف ہوتے ہیں لیکن بعض اوقات کسی غیر معمولی صورت حال میں مہلک بھی ہو جاتے ہیں۔ اس کے علاج یا روک تھام کے لیے اب تک کوئی تصدیق شدہ علاج یا دوا دریافت نہیں ہو سکی ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Feb 28, 2020, 12:33 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.