ETV Bharat / bharat

بھارت میں کورونا کیسز 82 لاکھ سے تجاوز - india corona virus increased above 82 thousands

ملک بھر میں آج دیر رات تک کورونا کے 83 ہزار 439 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر 8,229,322 ہوگئی ہے اور مرنے والوں کی تعداد 389 مزید بڑھ کر122,642 ہوگئی ہے ۔

بھارت میں کورونا کیسز 82 لاکھ سے تجاوز
بھارت میں کورونا کیسز 82 لاکھ سے تجاوز
author img

By

Published : Nov 2, 2020, 1:21 AM IST

بھارت بھر میں اتوار کو کورونا وائرس (کووڈ ۔19) سے متاثرہ افراد کی تعداد 82 لاکھ سے تجاوز کرگئی ، جبکہ راحت کی بات یہ ہے کہ ایکٹو کیسز کی تعداد کم ہو کر 5.63 لاکھ کے قریب ہوگئی ہے۔ مختلف ریاستوں سے موصولہ اطلاعات کے مطابق آج دیر رات تک کورونا کے 83 ہزار 439 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر 8,229,322 ہوگئی ہے اور مرنے والوں کی تعداد 389 مزید بڑھ کر122,642 ہوگئی ۔

ملک میں نئے کیسز کے بنسبت کورونا وبا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد میں بھی مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور اسی کڑی میں 46،085 مزید مریضوں کے صحت یاب ہونے سے اب تک 75،35،678 افراد اس وبا سے نجات پا چکے ہیں۔

نئےکیسز کے بنسبت صحت یاب ہونے والوں تعداد میں اضافے کی وجہ سے ایکٹو کیسز میں 6،879 کی مزید کمی واقع ہوئی ہے۔ اب ایکٹو کیسز کی تعداد 5،63،579 ہوگئی ہے۔

کورونا سے ملک میں سب سے زائد متاثرمہاراشٹرہے یہاں فعال کیسز کی تعداد بڑھ کر 1،25،109 ہوگئی ہے جبکہ کیرالہ 89،676 ایکٹو کیسز کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے ۔ کرناٹک50،592 کیسز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے جبکہ مغربی بنگال 36،761 کیسز کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔

کورونا وبا سے سب سے زیادہ متاثر مہاراشٹر میں کورونا کے نئے کیسز کے مقابلے میں صحت یاب ہونے والوں تعداد میں اضافہ ہونے سے 1،524 ایکٹو کیسز میں مزید اضافہ درج کیا گیا۔ ایکٹو کیسز کی تعداد اب بڑھ کر 1،25،109 ہوگئی ہے۔

ریاست میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 5،369 نئے کیسز سامنے آنے سے متاثرین کی مجموعی تعداد 16،83،775 ہوگئی۔ اسی دوران 3،726 مزید مریضوں کے صحت یاب ہونے سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 15،14،079 ہو گئی اور 113 مزید مریضوں کی موت سے مرنے والوں کی تعداد 44،024 ہو گئی ہے ۔ ریاست میں مریضوں کے صحت یاب ہونے کی شرح 89.92 فیصد رہ گئی جو ہفتے کے روز 89.98 فیصد تھی جبکہ شرح اموات محض 2.61 فیصد ہے۔

کورونا انفیکشن کے معاملے میں بھارت دنیا بھر میں امریکہ کے بعد دوسرے نمبر پر ہے۔ امریکہ میں متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد بڑھ کر 91،30،482 ہوگئی ہے۔ تاہم ہندوستان اب بھی 9.07 لاکھ کیسز امریکہ سے پیچھے ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.