ETV Bharat / bharat

بھارت میں کورونا متاثرین کی تعداد 84 لاکھ سے تجاوز - india corona update

مختلف ریاستوں سے موصول رپورٹوں کے مطابق آج دیر رات انفیکشن کے 47,638 نئے معاملے سامنے آنے کے ساتھ ہی متاثرین کی مجموعی تعداد 84,11,724 ہوگئی ہے اور اموات کی تعداد 670 مزید بڑھ کر 124,985 ہوگئی ہے۔

corona bharat
corona bharat
author img

By

Published : Nov 7, 2020, 1:32 AM IST

بھارت میں جمعہ کو کورونا وائرس (کووڈ۔19) سے متاثر لوگوں کی تعداد 84 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے لیکن راحت کی بات یہ ہے کہ سرگرم معاملوں کی تعداد کم ہوکر تقریبا 5.20 لاکھ ہوگئی ہے۔

مختلف ریاستوں سے موصول رپورٹوں کے مطابق آج دیر رات انفیکشن کے 47,638 نئے معاملے سامنے آنے کے ساتھ ہی متاثرین کی مجموعی تعداد 84,11,724 ہوگئی ہے اور اموات کی تعداد 670 مزید بڑھ کر 124,985 ہوگئی ہے۔

ملک میں نئے معاملوں کے مقابلے میں اس بیماری سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور اسی سلسلے میں 54,157 اور مریضوں کے صحتیاب ہونے سے اب تک 77,65,966 لوگ اس بیماری سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔

corona bharat
corona bharat

نئے معاملوں کے مقابلے میں صحتیاب ہوئے لوگوں کی تعداد میں اضافہ ہونے کی وجہ سے سرگرم معاملوں میں 7189 اور کمی درج کی گئی ہے۔ سرگرم معاملوں کی تعداد کم ہوکر 520,773 رہ گئی ہے۔

کورونا سے سب سے زیادہ متاثر مہاراشٹرمیں سرگرم معاملوں کی تعداد 1,07,358 رہ گئی جو سرگرم معاملوں کے ساتھ چوٹی پر ہے جبکہ کیرلہ 84,203 سرگرم معاملوں کے ساتھ دوسرے مقام پر ہے۔ دہلی 38,729 سرگرم معاملوں کے ساتھ تیسرے، مغربی بنگال 35953 معاملوں کے ساتھ چوتھے مقام پر ہے جبکہ کرناٹک اب 33114 معاملوں کے ساتھ پانچویں مقام پر ہے۔

corona bharat
corona bharat

مہاراشٹر میں کورونا انفیکشن سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ ہونے کی وجہ سے سرگرم معاملوں میں 6287 کی اور کمی درج کی گئی۔ سرگرم معاملوں کی تعداد اب 1,07,358 ہوگئی ہے۔

corona bharat
corona bharat

کورونا انفیکشن کے معاملے میں ہندوستان پوری دنیا میں امریکہ کے بعد دوسرے مقام پر ہے۔ امریکہ میں انفیکشن کی مجموعی تعداد 96,23,471 ہوگئی ہے۔ ہندوستان حالانکہ امریکہ سے ابھی تک تقریبا 10.20 لاکھ کم ہے۔ ملک میں نئے معاملوں کی تعداد میں مسلسل کمی آرہی ہے جبکہ امریکہ میں انفیکشن کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.