ETV Bharat / bharat

بھارت: گزشتہ 24 گھنٹوں میں تقریبا 25 ہزار نئے کیسز - مرکزی وزارت برائے صحت

ملک میں کووڈ۔19سے پیدا شدہ خوفناک صورتحال کے درمیان گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے سب سے 24 ہزار 879 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور 487 متاثرہ مریض ہلاک ہوئے ہیں۔

بھارت: گزشتہ 24 گھنٹوں میں تقریبا 25 ہزار نئے کیسز

author img

By

Published : Jul 9, 2020, 1:46 PM IST

مرکزی وزارت برائے صحت و خاندانی بہبود کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 24 ہزار 879 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، جس سے کورونا متاثرین کی تعداد سات لاکھ 67 ہزار 296 ہوگئی ہے، اس دوران 487 افراد کی ہلاکت سے ہلاکتوں کی بڑھ کر 21 ہزار 129 ہوگئی ہے۔

بھارت: گزشتہ 24 گھنٹوں میں تقریبا 25 ہزار نئے کیسز

تاہم اس دوران اچھی بات یہ رہی کہ صحت یاب ہونے والوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا ہے اور 19 ہزار 547 مریض صحت یاب ہوئے ہیں، صحیتاب ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 4 لاکھ 76 ہزار 378 ہو گئی ہے، ملک میں ابھی کورونا انفیکشن کے دو لاکھ ،69 ہزار 789 ایکٹو کیسز ہیں۔

کورونا وبا سے سب سے زائد متاثر مہاراشٹرا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 6 ہزار 603 کیسز درج کیے گئے ہیں، جس سے متاثرہ افراد کی کل تعداد 2 لاکھ 23 ہزار 724 ہو گئی اور 198 کی ہلاکت کے ساتھ یہاں ہلاک ہونے والوں کی مجموعی تعداد 9 ہزار 448 تک جا پہنچی ہے، ریاست میں 1 لاکھ 23 ہزار 192 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔

کورونا کے کیسز کے معاملے میں ریاست تمل ناڈو دوسرے مقام پر ہے اور یہاں گزشتہ 24 گھنٹوں میں تین ہزار 756 نئے کیسز درج کیے گئے ہیں، جس کے ساتھ ہی یہاں کل تعداد 1 لاکھ 22 ہزار 350 تک جا پہنچی ہے اور اس دوران 64 افراد کی ہلاکت سےہلاک شدگان کی مجموعی تعداد بڑھ کر 1700 ہوگئی ہے، ریاست میں 74 ہزار 167 افراد کو علاج کے بعد اسپتالوں سے فارغ کردیا گیا ہے۔

قومی دارالحکومت دہلی میں کورونا وبا نے قہر برپا کیا ہے اور یہاں اب تک 1لاکھ 4 ہزار 864 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں اور اس وبا سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 3 ہزار 213 ہوگئی ہے، یہاں 78 ہزار 199 مریض صحت یا ب ہوئے ہیں اور انہیں مختلف اسپتالوں سے فارغ کردیا گیا ہے۔

ملک کی مغربی ریاست گجرات کووڈ ۔19 کے کیسز کے معاملے میں چوتھے مقام پر ہے ، لیکن ہلاک شدگان کی تعداد کے معاملے میں یہ مہاراشٹر اور دہلی کے بعد تیسرے مقام پر ہے۔ گجرات میں اب تک 38 ہزار 333 افراد اس وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں اور 1993 ہلاک ہو چکے ہیں۔ ریاست میں 27 ہزار 289 مرض اس وبا سے صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔

آبادی کے لحاظ سے ملک کی سب سے بڑی ریاست اتر پردیش میں اب تک کورونا انفیکشن کے 31 ہزار 156 کیسز سامنے آئے ہیں اور اس وائرس کی وجہ سے 845 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ 20 ہزار 331 مریض صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔

جنوبی بھارتی ریاستیں تلنگانہ اور کرناٹک میں کورونا وائرس کے کیسز بہت تیزی سے بڑھ رہے ہی، تلنگانہ میں متاثرہ افراد کی تعداد 29 ہزار 536 تک پہنچ چکی ہے اور 324 افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ اب تک 17 ہزار 279 افراد اس وبا سے صحت یاب ہو چکے ہیں، کرناٹک میں 28 ہزار 877 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 470 افراد ہلاک ہوگئے ہیں، ریاست میں 11 ہزار 876 افراد اب تک صحت یاب ہوئے ہیں۔

مغربی بنگال میں24 ہزار 823 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہیں اور 827 افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ 16 ہزار 291 افراد اب تک صحت یاب ہوئے ہیں، راجستھان میں بھی کورونا کا قہر عروج پر ہے اور متاثرین کی تعداد 22 ہزار 063 تک جا پہنچی ہے اور اب تک 482 افراد ہلاک ہوئے ہیں، جبکہ 16 ہزار 866 افراد پوری طرح سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔

آندھرا پردیش میں 22 ہزار 259 افراد متاثر ہوئے ہیں اور ہلاکتوں کی تعداد 264 ہوگئی ہے، ہریانہ میں 18 ہزار 690 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور 282 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

اس وبا سے مدھیہ پردیش میں 629، پنجاب میں 178، جموں وکشمیر میں 149، بہار میں 107، اتراکھنڈ میں 46، اڈیشہ میں 48، کیرالہ میں 27، جھارکھنڈ میں 22، آسام میں 16، چھتیس گڑھ میں اور پڈو چیری میں 14، ہماچل پردیش میں 11، گوا میں آٹھ، چندی گڑھ میں سات، اروناچل پردیش میں دو اور تریپورہ، لداخ اور میگھالیہ میں ایک ایک شخص کی موت ہو ئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.