ETV Bharat / bharat

بھارت: کورونا متاثرین کی تعداد 4.40 لاکھ سے تجاوز

ملک میں عالمی وبائی مرض کورونا وائرس کے کیسزمیں بتدریج اضافہ ہورہا ہے اور متاثرہ افراد کی تعداد گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 14،933 نئے کیسز کی رپورٹ کے ساتھ 4.40 لاکھ کو عبور کر چکی ہے۔

ملک میں کورونا متاثرین کی تعداد 4.40 لاکھ سے تجاوز

author img

By

Published : Jun 23, 2020, 12:14 PM IST

منگل کو صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد بڑھ کر 4،40،215 ہوگئی ہے جس میں کورونا وائرس کے 14،933 نئے کیسز بھی شامل ہیں، اس وبا سے 312 اموات کے ساتھ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 14،011 ہوگئی ہے۔

دوسری طرف اس وبا سے صحتمند ہونے والوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہورہا ہے اور اسی عرصہ میں 10،994 مریض ٹھیک ہوئے ہیں، اب شفایاب ہونے والوں کی مجموعی 2،48190 ہوگئی ہے، فی الحال ملک میں کورونا وائرس کے 1،78،014 فعال کیسز ہیں۔

ملک میں ریاست مہاراشٹر کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہے جہاں اس وبا کے مزید 3721 کیسزرپورٹ ہوئے ہیں اور گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 113 افراد کی موت ہوچکی ہے، اس کے ساتھ ہی ریاست میں متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد بڑھ کر 1،35،796 ہوگئی ہے اور ہلاک ہونے والوں کی تعداد 6283 ہوگئی ہے، اس مدت کے دوران ریاست میں 1962 مریض شفایاب ہوئے ہیں جس کے بعد صحت مند افراد کی تعداد 67،706 ہوگئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.