ETV Bharat / bharat

بھارت-چین تنازع: وزیر خارجہ کی وزیراعظم سے ملاقات - جھڑپ کے دوران فائرنگ نہیں ہوئی

مشرقی لداخ میں حقیقی کنٹرول لائن پر بھارت اور چین کے فوجیوں کے مابین پرتشدد جھڑپ کے بیچ وزیردفاع راج ناتھ سنگھ اور فوج کی اعلیٰ قیادت کے ساتھ تبادلہ خیال کے بعد وزیر خارجہ ایس جے شنکر وزیراعطم نریندر مودی کو واقعہ کی اطلاع دینے کے لئے شام کو ان کی رہائش گاہ پہنچے۔

فائل فوٹو
فائل فوٹو
author img

By

Published : Jun 16, 2020, 9:33 PM IST

فوج کے مطابق دونوں ملکوں کے فوجیوں کے بیچ گزشتہ رات حقیقی کنٹرول لائن کے گلوان وادی علاقہ ہوئی پرتشدد جھڑپ میں ایک افسر اور دو جوان ہلاک ہوگئے۔

فوج کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اس جھڑپ میں چین کے فوجیوں کا بھی نقصان ہوا ہے۔ فوج نے یہ بھی واضح کیا کہ جھڑپ کے دوران فائرنگ نہیں ہوئی ہے۔

فوج کی جانب سے بیان دیئے جانے کے بعد فوراً بعد راجناتھ سنگھ نے وزیرخارجہ جے شنکر کی موجودگی میں چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت اور فوج کے تینوں سربراہان کے ساتھ تقریباً ایک گھنٹے کی میٹنگ میں واقعہ کا تفصیل سے معلومات حاصل کرتے ہوئے حالات کا جائزہ لیا۔

میٹنگ میں موجودہ حالات سے نمٹنے کے لئے حکمت عملی اور آگے اٹھائے جانے والے اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

بعد میں راجناتھ سنگھ نے وزیراعظم نریندر مودی کو بھی واقعہ کی تفصیلات سے آگاہ کرایا اور موجودہ حالات پر ان کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.