بی جے پی کے رکن پارلیمان راجیو چندر شیکھر نے چینی فوج کے ساتھ پرتشدد جھڑپ میں بھارتی فوج کے تین جوانوں کی ہلاکت کے بعد بیان دیتے ہوئے جوانوں کی ہلاکتوں پر برہمی ظاہر کی۔اور مسلح افواج کی حمایت کرنے کی اپیل کی۔
مختلف ٹویٹز کرتے ہوئے، چندر شیکھر، جو پارلیمانی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے دفاع کے سابق ممبر ہیں ، نے اس واقعے پر چین اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنا (سی سی پی) کو نشانہ بنایا۔
بی جے پی کے راجیہ سبھا ممبر نے لوگوں سے مطالبہ کیا کہ "ہماری مسلح افواج کا بھر پور ، متحد ہوکر اور صبر سے حمایت کریں۔"
انہوں نے یہ بھی اپیل کی کہ چین کے خلاف بھارت کے اتحاد کو قائم رکھیں۔ اس معاملے میں سیاست کرنے سے پرہیز کریں۔
انہوں نے ٹویٹ کیا ، "میں سی سی پی کی طرف کہنا چاہتا ہوں - بھارت کبھی بھی کسی قوم کے ساتھ نہیں ٹکرایا - لیکن جب اس پر تشدد پر مجبور کیا جاتا ہے تو وہ مناسب اور یکجہتی کے ساتھ اس کا جواب دے گا۔"
فوج نے بتایا کہ بھارت نے مشرقی لداخ میں وادی گلوان میں پیر کی شب پرتشدد سامنا کے دوران ایک افسر اور دو فوجیوں کو کھو دیا جب کہ چینی طرف بھی جانی نقصان ہوا۔ تاہم چین کی جانب سے ہلاکتوں کی تعداد کو فوری طور پر واضح نہیں کیا گیا۔