ETV Bharat / bharat

بھارت۔چین ایل اے سی سے فوج ہٹانے کے تئیں پرعزم - بھارت۔چین ایل اے سی

بھارت اور چین کے درمیان حقیقی کنٹرول لائن (ایل اے سی) پر موجودہ تعطل کو دور کرنے کے لیے منگل کو ہوئی دونوں ممالک کے کور کمانڈرز کی چوتھی میٹنگ میں فوجیوں کو پیچھے ہٹانے کے معاملہ پر قائم اتفاق رائے کے نفاذ کا جائزہ لیا گیا۔

India and China determined to withdraw troops from LAC
بھارت۔چین ایل اے سی سے فوج ہٹانے کے تئیں پرعزم
author img

By

Published : Jul 16, 2020, 5:51 PM IST

وزارت دفاع نے ایک بیان میں بتایا کہ بھارتی فوج اور چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے کمانڈروں کے درمیان چوتھے دور کی بات چیت کے لیے 14 جولائی 2020 کو ایک میٹنگ کا انعقاد ہندوستانی علاقے چشول میں کیا گیا۔
بیان میں کہا گیا کہ سینیئر کمانڈروں نے پہلے مرحلے میں سرحد سے فوجیوں کو پیچھے ہٹانے کے لیے ہوئی بات چیت کے نفاذ پر پیش رفت کا جائزہ لیا اورپوری طرح سرحدوں سے افواج کو پیچھے ہٹانے کے اقدام کو یقینی بنانے پر تبادلہ خیال کیا۔

بیان کے مطابق دونوں فریق پوری طرح سے پیچھے ہٹنے کے مقصد کے لیے پرعزم ہیں، عمل پیچیدہ ہے اور اس میں مسلسل تصدیق کی ضرورت ہے، دونوں فریق اسے سفارتی اور فوجی سطح پر باقاعدہ میٹنگوں کے ذریعہ سے آگے بڑھا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ حقیقی کنٹرول لائن پر دونوں ممالک کی فوجوں کے درمیان جون کے وسط میں ہوئے خونریز تصادم کے بعد پانچ جولائی کو قومی سلامتی مشیر اجیت ڈوبھال اور چین کے وزیرخارجہ و ریاستی مشیر وانگ یی کے درمیان تقریباً دو گھنٹے سے زیادہ وقت تک ویڈیو کانفرنسننگ میں سرحدی علاقوں سے افواج کو ہٹانے کے تعلق سے اتفاق رائے قائم ہوا تھا اور اس پر بھی اتفاق ہوا تھا کہ مرحلہ وار طریقہ سے عدم استحکام کا پیچیدہ عمل صبر اور احتیاط سے مکمل کیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.