ETV Bharat / bharat

بھارت اور چین نے سرحد کا احترام کرنے سے اتفاق کیا - بھارت چین میں رضامندی

دونوں فریقوں نے موجودہ صورتحال کو پر امن طریقے سے حل کرنے کے لئے ڈبلیو ایم سی سی کے فریم ورک کے تحت سفارتی اور ملٹری سطح پر رابطے برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔

بھارت اور چین نے سرحد کا احترام کرنے سے اتفاق کیا

author img

By

Published : Jun 24, 2020, 8:33 PM IST

Updated : Jun 24, 2020, 10:33 PM IST

ورکنگ میکانزم مشاورت اور رابطہ برائے پاک چین سرحدی امور (ڈبلیو ایم سی سی) کا 15 واں اجلاس 24 جون 2020 کو ویڈیو کانفرنس کے ذریعے منعقد ہوا۔

بھارتی وفد کی قیادت جوائنٹ سکریٹری (مشرقی ایشیاء) نے کی۔ جبکہ چینی وفد کی قیادت چینی ایم ایف اے کے ڈائریکٹر جنرل برائے سرحدی اور سمندری امورنے کی۔

دونوں فریقوں نے بھارت چین سرحدی علاقوں میں ہونے والی پیشرفت خصوصا مشرقی لداخ کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ بھارتی نے مشرقی لداخ میں حالیہ پیشرفتوں پر اپنے تحفظات کو پیش کیا، بشمول وادی کے علاقے گالوان میں پرتشدد تصادم جس کے نتیجے میں ہلاکتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ اس سلسلے میں، اس بات پر زور دیا گیا کہ دونوں فریقوں کو لائن آف ایکچول کنٹرول کا سختی سے احترام اور مشاہدہ کرنا چاہئے۔

بھارتی وزیرخارجہ اور چینی اسٹیٹ کونسلر اور وزیر خارجہ ایچ ای وانگ ای کے درمیان گذشتہ ہفتے ہونے والی گفتگو کے حوالے سے بات شروع ہوئی۔ اور ایک بار پھر دونوں فریقوں نے رضامندی کا اظہار کیا کہ دونوں مخلصانہ طور پر سمجھوتہ پر عمل کریں گے۔

دونوں وفود نے کہا اس افہام و تفہیم کےعمل سے دوطرفہ معاہدوں اور پروٹوکول کے مطابق، سرحدی علاقوں میں امن و سکون اور دونوں ممالک کے مابین وسیع تر تعلقات کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔

اس تناظر میں، انہوں نے 22 جون کو ہونے والے سینئر کمانڈروں کی دوسری میٹنگ میں ہونے والی بات چیت کا بھی نوٹ لیا۔

مزید دونوں فریقوں نے موجودہ صورتحال کو پر امن طریقے سے حل کرنے کے لئے ڈبلیو ایم سی سی کے فریم ورک کے تحت سفارتی اور ملٹری سطح پر بھی رابطے برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔

Last Updated : Jun 24, 2020, 10:33 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.