ETV Bharat / bharat

پورے ملک میں یوم آزادی جوش و خروش سے منایا گیا - ترنگا پرچم

آج یوم آزادی کا جشن ملک بھر میں انتہائی تزک و احتشام اور جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔

پورے ملک میں یوم آزادی جوش و خروش سے منایا گیا
author img

By

Published : Aug 15, 2019, 11:09 PM IST

Updated : Sep 27, 2019, 3:27 AM IST

آج ملک کی آزادی کی 73 ویں سالگرہ منائی گئی اور ہر جگہ امن کی علامت پیش کرنے والا ترنگا پرچم لہرایا گیا۔

اس دوران شمال سے لے کر جنوب تک مشرق سے لے کر مغرب تک حتی کہ جموں و کشمیر کے جموں خطے میں بھی پرچم کشائی و یوم آزادی کی تقاریب کا اہتمام کیا گیا۔

آج کے اس خاص موقع پر ریاست اترپردیش کے شہر مئو میں نوجوانوں کا ایک گروپ تقریباً 50 میٹر لمبا ترنگا جھنڈا لے کر سڑک پر نکلے اور آزادی کا جشن منایا۔

یوم آزادی کا جشن ، ویڈیو

جشن آزادی کے موقعے پر اسکولوں، سرکاری اور غیر سرکاری دفاتر میں ترنگا پرچم لہرایا گیا اور مٹھائیاں بھی تقسیم کی گئیں۔

اس دوران اردو مدارس میں عید الاضحی کی تعطیل کے باوجود طلبا کو اسکول بلایا گیا تھا۔

اس دوران بچوں نے قومی ترانے گنگنا کر اس پر مسرت موقع پر اپنی خوشی کا اظہار کیا۔

73 ویں یوم آزادی کے موقع پر ریاست بہار کے دربھنگہ ضلع میں ریاستی وزیر مہیشور ہزاری کے ہاتھوں پرچم کشائی کی گئی جبکہ شہر کے

15 اگست سنہ 1947 کو بھارت نے انگریزوں کو ملک سے بے دخل کرکے آزادی حاصل کی تھی جبکہ سنہ 1950 میں اسے ایک جمہوری ملک قرار دیا گیا اور آج بھارت کو دنیا کا سب سے بڑا جمہوری ملک کہا جاتا ہے۔

ملک کو انگریزوں کی غلامی سے آزاد کرانے کے لیے وطن کے متوالوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ تک پیش کر دیا۔

Intro:جشن یوم آزادی کے رنگ میں ریاست بہار کا ضلع گیا بھی ڈوبا ہے ، ہر طرف آزادی کاجشن منایاجارہاہے ۔ پرچم کشائی کے ساتھ مختلف ثقافتی تقریب بھی منعقد ہورہی ہے Body:ریاست بہار کا ضلع گیا بھی 73 ویں یوم آزادی کے جشن میں ڈوبا ہواہے ۔پرچم کشائی کی تقریب سرکاری اداروں سمیت ضلع کے مدارس ، اقلیتی کالج واسکولوں میں منعقد ہوئی ہے ۔صبح سے ہی یوم آزادی کی مبارک بادی کاسلسلہ جاری ہے ۔ضلع کی اہم تقریب گاندھی میدان میں واقع ہری ہرسپرامنیم اسٹیڈیم میں منعقد ہوئی جہاں پر محکمہ ایجوکیشن کے وزیر کرشنندن پرسادورمانے پرچم کشائی کی اور اس دوران جوانوں نے سلامی پیش کی ، وزیر نے پریڈ کاجائزہ لیا ۔اس دوران وزیر موصوف کے ہاتھوں جوانوں کو ٹرافی دیکر انکی حوصلہ افزائی بھی کی گئی Conclusion:وزیرکرشنندن پرساد نے ضلع کے باشندوں سے اپنے خطاب میں سب سے پہلے مجاہدین آزادی کی قربانیوں کو یاد کرکے انہیں خراج عقیدت پیش کی اور یوم آزادی کی مبارک باد ضلع کے باشندوں کو پیش کی اور ساتھ ہی ضلع میں ہورہے ترقیاتی منصوبوں کو سلسلہ وار طریقے سے گنوایا ۔انہوں نے ضلع میں بہتر نظم ونسق سے لیکر حج آپریشن 2019 اور پتر پکچھ میلہ میں کئے جانے والے انتظامات کی بھی سراہنا کی اور کہاکہ انکی حکومت اپنے کئے وعدوں کو پورا کرنے کے لئے کوشاں ہے ۔یہاں اس تقریب میں مگدھ کمشنری کے کمشنر پنکج کمار پال ، ڈی آئی جی ونے کمار ، ڈی ایم ابھشیک کمار سنگھ ، ایس ایس پی راجیو مشرا سمیت ضلع کے اعلی حکام و بڑی تعداد میں شہر کے باشندے موجود تھے
Last Updated : Sep 27, 2019, 3:27 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.