میلبورن میں کھیلے جارہے بھارت اور آسٹریلیائی کے درمیان ٹیسٹ سیریز میں دونوں ٹیمز نے ایک ایک میچ جیت کر سیریز میں برابری کرلی ہے۔ اس ضمن میں آسٹریلیائی سلامی بلے باز ڈیوڈ وارنر کا کہنا ہے کہ 'مجھے نہیں لگتا کہ اس سیریز میں مجھ پر کوئی دباؤ ہے'۔
انہوں نے کہا کہ 'ہمیں یہ جان لینا چاہیے کہ ہمیں کیا کرنا ہے اور ہم کیا صلاحیت رکھتے ہیں جبکہ یہ سیریز 1-1 سے برابری پر ہے'۔
انہوں نے کہا کہ 'بھارت سے سیریز کے خلاف ہمیشہ دباؤ رہتا ہے لیکن خود پر کوئی اضافی دباؤ نہیں ہے مجھے معلوم ہے کہ مجھے کیا کرنا ہے، میں ہر بار کوشش کرتا ہوں کہ میں پوری طرح سے اعتماد سے کوشش کروں'۔
آسٹریلیا کے اوپنر ڈیوڈ وارنر نے ہفتے کے روز کہا کہ 'بھارت کے خلاف کھیلتے ہوئے ہمیشہ کچھ نہ کچھ دباؤ رہے گا' لیکن بلے کے ساتھ میزبانوں کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے مجھ پر کوئی دباؤ نہیں ہے'۔
ان کی بیٹنگ اس طویل فارمیٹ میں آسٹریلیائی ٹیم کے لیے لمحۂ فکریہ ہے کیوںکہ مارجن لوبیشن اور سٹیو سمتھ بیٹنگ کے پیش نظر اپنی صلاحیت کا مظاہرہ کرنے سے قاصر ہیں۔
واضح رہے کہ وارنر بھارت کے خلاف یک روزہ سیریز کے دوران ہوئے کمر کے درد سے اب صحتیاب ہو رہے ہیں جبکہ ول پوکوسکی دسمبر کے ابتدا میں وارم اپ میچ میں زخمی ہونے کے بعد ٹیم سے باہر ہوگئے تھے۔