ریاست اترپردیش کے سابق وزیراعلیٰ و سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو کی آج یوم پیدائش سادگی کے ساتھ منائی گئی۔ کورونا وائرس کی وجہ سے سابق وزیر یاسر شاہ نے کوئی تقریب منعقد نہیں کی۔
درگاہ حضرت سید سالار مسعود غازی رحمۃاللہ کی مزار پر حاضری دی اور اکھلیش یادو کی عمر درازی اور ملک میں امن وامان قائم رہے کورونا وائرس جیسے وباء سے نجات کے لئے دعا کی اس کے بعد درگاہ شریف احاطے میں موجود غرباء و مساکین کی مدد کی گئی-
پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں نے اپنے رہنما کے یوم پیدائش کے موقع پر کئی ہورڈنگز لگا کر مبارک پیش کی ہے۔ پارٹی کے کچھ لیڈر نے ہسپتال میں جا کر مریضوں کو پھل تقسیم کیے-
ضلع یوجن سبھا کے میڈیا انچارج عیاض شاہ نے بتایا ضلع یوجن سبھا کی جانب سے شجر کاری کی گئی اور دفتر میں سادگی کے ساتھ کیک کاٹ کر سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو کا سالگِرہ منائی گئی -
اس کے علاوہ پارٹی کے تمام سینئر رہنما ضلع صدر رام ہرس یادو کی صدارت میں عدنان کامپلکس میں کیک کاٹ کر اپنے رہنما کی یوم پیدائش منائی۔ اس موقع پر محمد منان، آباد احمد،عبدالرحمن عرف بچے بھارتی، شمشاد احمد ایڈوکیٹ، ظفر اللہ خان، محمد علی، جاوید انصاری، عیاض شاہ، شاہ عالم کے ساتھ دیگر بھی موجود تھے۔