یہ تصاویر مارس آربیٹر مشن کے تحت لی گئی ہیں۔اس مشن کی جانب سے یکم جولائی کو یہ تصاویر لی گئیں۔اسرو نے اپنے ویب سائٹ پر یہ اطلاع دی۔
اس نے کہا کہ مارس کلر کیمرہ نے مریخ کے سب سے بڑے چاند فوبوس کی تصاویر یکم جولائی کو مریخ سے اس وقت لیں جب مارس آربیٹرمشن مریخ سے تقریبا 7 ہزار 200کیلومیٹر اور فوبوس سے تقریبا4 ہزار 200کیلومیٹرکی دوری پر تھا۔
مزید پڑھیں:
'نئی قسم کا کورونا وائرس پہلے سے کہیں زیادہ تیزی سے پھیلتا ہے'
اس تصویر کا ریزولیوشن 210 ایم ہے۔اس نے کہا کہ 6 ایم سی سی فریم کے ذریعہ یہ تصویر لی گئی۔5جولائی 2013کو اے پی کے سری ہری کوٹہ سے مارس آربیٹر مشن کو چھوڑا گیا تھا۔