جی ہاں!پانچ روپئے یا دو روپئے میں سرکار کی طرف سے کھانا فراہم کرنے کی اسکیمات سے آپ واقف ہونگے۔
سنہ 1998میں جین طبقہ نے مہاویر یوتھ فیڈریشن کا قیام عمل لایا،جس کے تحت مختلف سماجی اور فلاحی پروگرامس منعقد کئے جاتےتھے۔
سنہ 2009میں فیڈریشن نے ،روٹی گھر، کو متعارف کیا اور ایک روپئے میں کھانا فراہم کرنے کا کام شروع کیا۔ پچھلے نوسال سے خدمت خلق کے جذبہ کے ساتھ فیڈریشن اس عمل کو انجام دے رہی ہے۔
یہاں روزانہ تین سو تا چار سو افراد کو پیٹ بھر کھانا دیا جاتا ہے. ایک وقت کا کھانا بنانے میں سات تا اٹھ ہزار روپئے کا خرچ ہوتا ہے۔
فیڈریشن کے اراکین لوگوں کو بلا بلا کر کھانا کھلاتے ہیں ،اور ساتھ ہی ایک روپیہ ضرور طلب کرتے ہیں،مفت میں کھانا دینے سے انکار کیا جاتا ہے۔
تیس افراد پر مشتمل مذکورہ فڈریشن کا کہنا ہیکہ گرچیکہ نیک نیتی اور جذبہ کے ساتھ کھانا کھلاتے ہیں ،مگر ساتھ میں ایک روپیہ لیکر وقار محسوس کرتے ہیں۔