سرکاری ذرائع کے مطابق ابھینندن کے ایم آئی جی - 21 کے گرنے سے قبل انہوں نے پاکستانی ایئر فورس کے ایف -16 جنگی طیارہ کو فائرنگ کرکے مار گرایا تھا ۔
خیال رہے کہ ونگ کمانڈ ر ابھینندن کو گذشتہ روز پاکستانی افواج نے زخمی حالت میں گرفتار کر لیا تھا۔
پاکستانی وزیراعظم عمران خان نے گذشتہ روز پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ امن کی امید کے تحت جمعہ کے روز پاکستان کی حراست میں موجود بھارتی فضائیہ کے ونگ کمانڈر ابھینندن ورتمان کو رہا کردیا جائے گا ۔
ابھینندن کی رہائی کے اعلان سے عالمی برادری نے پاکستان کے قدم کی ستائش کی ہے۔