ہنڈائی موٹرانڈیا فاؤنڈیشن کی طرف سے کہا گیا ہے کہ وہ مرکزی حکومت اور ریاستی حکومتوں کے ریلیف فنڈ کے لیے رقم دے گا تا کہ حکومتیں اس وبا کے خلاف جنگ لڑسکیں۔
اس کے علاوہ فاؤنڈیشن نے یہ بھی کہا کہ وہ اپنی طرف سے ڈاکٹروں کی سہولیت کے لیے حفاظتی کٹ و مریضوں کے لیے سامان مہیا کروائیں گا۔
ایچ ایم آئی ایل کے ایم ڈی اور سی ای او نے کہا 'اس مشکل وقت میں کمپنی کے اصل مقصد 'انسان کی ترقی' نے ہمیں بنیادی اقدار سے جوڑ کر رکھا ہوا ہے'۔
انہوں نے کہا 'کمپنی بھارت کی مدد کے لیے تیار ہے اور اس مشکل وقت میں وہ ملک کی مدد کرے گی'۔
کمپنی کی طرف سے یہ دعوہ کیا گیا ہے کہ ساؤتھ کوریا سے کووڈ 19 ڈائگنوسٹک کٹ منگوائے گی اور بھارت کی حکومت کو دے گی۔
ایچ ایم آئی ایف کی جانب سے یہ بھی کہا گیا ہے 'کمپنی تمل ناڈو اور کچھ دوسری ریاستوں کے لیے وینٹیلیٹرس کی کمی کو بھی پورا کرے گی، اور یہ ملک میں نجی وینٹیلیٹر بنانے والوں کی مدد سے ممکن ہے'۔