ETV Bharat / bharat

حیدرآباد: خواتین اور لڑکیوں کو خود کے دفاع کی تربیت - سیفل ڈفنس کی کی ٹریننگ

خواتین کو بااختیار بنانے اور ان کو امکانی حملوں سے بچانے میں مدد کرنے کے لئے تلنگانہ کی سائبرآباد پولیس نے اہم قدم اٹھایا ہے۔

فائل فوٹو
فائل فوٹو
author img

By

Published : Jan 14, 2020, 1:07 PM IST

سائبرآباد شی ٹیمس کی جانب سے خواتین کو با اختیار بنانے کے لیے تربیت شروع کی گئی ہے جس کے لئے سوسائٹی فارسائبرآباد سیکوریٹی کونسل نے تعاون کیا ہے, ویمن اینڈ چائلڈ سیفٹی ونگ نے خود کے دفاع کے ماہرین کی خدمات اس میں حاصل کی ہے اور تعلیمی و آئی ٹی اداروں میں بیداری سیشنس منعقد کیے جارہے ہیں۔

ویمن اینڈ چائلڈ سیفٹی ونگ کی ڈی سی پی انوسیا نے کہا کہ 'کچھ توجہ اور بنیادی خود کے دفاع کی تکنیک، خواتین کے لئے ہتھیار ثابت ہوسکتی ہے'، خود کے دفاع کی تکنیک سکھانے والے طلبا اور ملازمین آسانی سے تکنیک کا استعمال کررہے ہیں تاکہ مستقبل میں پیداہونے والی کسی بھی صورتحال سے نمٹا جاسکے'۔

خود کے دفاع کی تکنیک کے بیداری پروگرام مکمل تربیتی سیشن والے ہوتے ہیں جن کے ذریعہ بنیادی دفاعی تکنیک کی تفصیلات بتائی جاتی ہے، بیشتر لڑکیاں اور خواتین ہراسانی، جنسی استحصال کا شکار ہوتی ہیں، ان کے لیے بیداری ضروری ہوتی ہے، تاکہ اس طرح کی صورتحال سے نمٹا جاسکے۔

پولیس پہلے ہی تعلیمی اداروں اور آئی ٹی فرمس سے رجوع ہورہی ہے تاکہ بیداری پیداکی جاسکے، انہوں نے کہا”ہم خود کے دفاع کے تربیتی سیشنس کو بہتر بنانے کا منصوبہ رکھتے ہیں تاکہ سماج کے تمام طبقات سے تعلق رکھنے والی بڑی تعداد میں لڑکیوں اور خواتین کو فائدہ ہوسکے، ہمارے پاس مزید تکنیکز ہیں، ان کو جامع بنایا جائے گا۔

انہوں نے اس بات کا اظہار کیا کہ خواتین اور لڑکیوں کی سلامتی کے مسئلہ سے نمٹنے کیلئے واحد حکمت عملی کافی نہیں ہے، خواتین کے لیے ضروری ہے کہ وہ صورتحال سے بہتر طورپر نمٹے۔

انہوں نے کہاکہ اگر آپ بس میں ہوں، تو اس صورتحال میں ڈرائیور اور کنڈکٹرسے شکایات کی جاسکتی ہیں، بعض مرتبہ صرف ایک سیفٹی پن ہی خود کے دفاع کا ہتھیار بن سکتی ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.