ETV Bharat / bharat

حیدرآباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو 'نیشنل انرجی لیڈر' ایوارڈ - پردیپ پینیکر

جی ایم آر حیدرآباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ لمیٹیڈ کے سی ای او پردیپ پینیکر نے کہا ہے کہ 'ہمیں یہ ایوارڈ ملنے پر خوشی ہے جو دستیاب توانائی کے وسائل کا بہترین استعمال کرنے کے ہمارے عزم کی توثیق کرتا ہے۔'

Hyderabad International Airport wins CII-GBC 'National Energy Leader' award
حیدرآباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو 'نیشنل انرجی لیڈر' ایوارڈ
author img

By

Published : Aug 31, 2020, 8:15 AM IST

حیدرآباد بین الاقوامی ہوائی اڈے نے کنفیڈریشن آف انڈین انڈسٹری (سی آئی آئی) اور گودریج گرین بزنس سینٹر (جی بی سی) کی جانب سے 'نیشنل انرجی لیڈر' اور 'ایکسلینٹ انرجی ایفیشئینٹ یونٹ' ایوارڈ جیتا ہے۔

پچھلے تین برسوں میں توانائی کی بچت کے اقدامات کے لیے حیدرآباد بین الاقوامی ہوائی اڈے متحرک رہا ہے۔ اس کے مستقل اور پائیدار نقطۂ نظر کی وجہ سے اس نے اپنے آپریشنز میں تقریباً 4.55 میگا یونٹ توانائی کی بچت میں خاطر خواہ بچت حاصل کی ہے۔

جی ایم آر کی سربراہی میں حیدرآباد بین الاقوامی ہوائی اڈے کو توانائی ایکسیلینس سمٹ کے 19 ویں ایڈیشن کے دوران سی آئی آئی اور جی بی سی کے زیر اہتمام 'ایکسیلینس ان انرجی مینجمنٹ' کے 21 ویں قومی ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔

جی ایم آر حیدرآباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ لمیٹیڈ کے سی ای او پردیپ پینیکر نے کہا ہے کہ 'ہمیں یہ ایوارڈ ملنے پر خوشی ہے جو دستیاب توانائی کے وسائل کا بہترین استعمال کرنے کے ہمارے عزم کی توثیق کرتا ہے’۔

'ہم شعوری طور پر توانائی کی بچت کی سمت کام کر رہے ہیں اور اس طرح ہم نے ایک جدید ماڈل پر مبنی آبپاشی نظام اور بجلی سے چلنے والی توانائی کی کھپت کی نگرانی، بجلی سے چلنے والی گاڑیاں مثلا بیگی، گراؤنڈ ہینڈلر گاڑیاں، سامان ٹرالی کے ساتھ متعدد ماحول دوست اقدامات متعارف کروائے ہیں'۔

اس کے نتیجے میں گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج میں بھی نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔ یہ ہوائی اڈہ کاربن گیس سے بھی فری ہے۔ ایئرپورٹ کاربن ایکریڈیشن (اے سی اے) پروگرام کے تحت ایئرپورٹ کونسل انٹرنیشنل (اے سی آئی) کی سطح 3+ غیر جانبداری کی بھی منظوری حاصل ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.