ETV Bharat / bharat

ایئرانڈیا طیارہ حادثہ کا شکار کیسے ہوا؟ - karipur airport

کیرالہ کے کوزی کوڈ ایئرپورٹ پر ایئرانڈیا طیارہ حادثہ کے دوران پائلٹ اور شریک پائلٹ سمیت 19 افراد ہلاک ہوگئے۔

how did the air india plane crash at kozhikode airport
ویڈیو: ایرانڈیا طیارہ حادثہ کا علامتی اظہار
author img

By

Published : Aug 8, 2020, 7:26 AM IST

Updated : Aug 8, 2020, 9:34 AM IST

کیرالہ کے کوزی کوڈ میں ایئر انڈیا ایکسپریس ایئر کرافٹ، ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے دوران حادثہ کا شکار ہو گیا اور طیارہ رن وے سے پھسل کر کھائی میں گر گیا جس کے نتیجہ میں پائلٹ سمیت 19 افراد ہلاک ہوگئے۔

ویڈیو: ایرانڈیا طیارہ حادثہ کا علامتی اظہار

ایئر انڈیا کی اس پرواز میں 191 مسافر سوار تھے۔ یہ طیارہ ہوائی اڈے پر لینڈنگ کے دوران رن وے سے پھسل کر کھائی میں گر گیا۔

اس حادثہ میں پائلٹ اور شریک پائلٹ سمیت 19 افراد ہلاک ہوگئے۔

how did the air india plane crash at kozhikode airport
حادثہ کے بعد تاحال مکمل نقصان کا اندازہ لگانا مشکل ہے۔

پائلٹ کی شناخت ممبئی کے کمانڈر کپتان دیپک ساٹھے اور شریک پائلٹ اکھلیش کے طور پر ہوئی ہے۔

اطلاع کے مطابق 120 سے زیادہ افراد شدید زخمی ہیں۔

واضح رہے کہ 'وندے بھارت مشن' کے تحت دبئی سے 191 مسافرین کو لے کر ایئرانڈیا کا طیارہ کوزی کوڈ واپسی کے دوران رات 8 بج کر 15 منٹ پر حادثہ کا شکار ہوگیا۔

وزیر شہری ہوابازی ہردیپ سنگھ پوری نے حادثہ پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ انہوں نے بتایا کہ ایئرانڈیا اور ایئرپورٹس اتھارٹی آف انڈیا کی راحت ٹیمیں فوری دہلی اور ممبئی سے روانہ کر دی گئی ہیں۔

Last Updated : Aug 8, 2020, 9:34 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.