دہلی کے میکس اسپتال کے ریٹ چارٹ میں کہا گیا ہے کہ اکانومی پیکیج 25،000 روپے سے شروع ہوتا ہے۔ ڈبل پیکیج 27،100 روپے، سنگل 30،400، آئی سی یو 53،000 روپے اور آئی سی یو وینٹی لیٹر کے ساتھ 72،500 روپے کے ساتھ قیمتیں طئے ہیں۔
کورونا وبائی بیماری کے خلاف مستقل لڑائی کے پس منظر میں دہلی کے نجی اسپتالز نے کووڈ-19 کے مریضوں کی دیکھ بھال کے لئے بے حد قیمتیں وصول کرنا شروع کردیا ہیں۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ اسپتال انتظامیہ نے کورونا میڈیکل مینجمنٹ یومیہ پیکیج کا بھی اعلان کیا ہے۔
جب ای ٹی وی بھارت نے میکس ہسپتال سے رابطہ کیا تو اتھارٹی نے کہا کہ 'یہ پرانا ریٹ چارٹ ہے'۔
میکس کے ایک ڈاکٹر سے بات کرنے کے باوجود بھی نیا ریٹ چارٹ نہیں بتایا گیا۔
تاہم وزارت صحت کے عہدیداروں نے اس پر کوئی تبصرہ کرنے سے انکار کیا۔ ایک عہدیدار نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا ہے کہ 'یہاں کورونا ٹیسٹ میں من مانی ہوسکتی ہے، لیکن اسے روکا جانا چاہئے'۔
دریں اثنا کابینہ کے سکریٹری راجیو گوبہ نے ریاستی چیف سکریٹریز سے کہا ہے کہ 'وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ خصوصی ٹیمز کے ذریعہ نگرانی کریں اور ان کی متعلقہ ریاستوں میں کورونا سے نمٹنے کے لیے کنٹینٹ زون میں اضافہ کرے'۔
کورونا سے متعلق جائزہ اجلاس میں گوبہ نے اس بات پر بھی زور دیا کہ 'خاص طور پر بوڑھوں اور دیگر مریضوں سمیت کمزور افراد کے لئے بھی حفاظتی اقدامات انتہائی اہم ہیں'۔
دریں اثنا کووڈ 19 کے 147194مریضوں کی صحت یابی کے ساتھ بھارت میں کورونا سے بحالی کی شرح اب 49.47 فیصد ہے۔
اب تک 877 لیبارٹریز کے ذریعے 5363445 نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے۔
واضح رہے کہ ہوم سکریٹری اجے کمار بھلا نے ریاستی چیف سکریٹریز کو خط لکھا ہے اور یاد دلایا ہے کہ 'ان لاک ون کے دوران ضروری سرگرمیوں کے علاوہ رات نو سے صبح پانچ بجے کے درمیان ملک بھر میں لوگوں کی نقل و حرکت پر سختی سے ممانعت ہے'۔