ETV Bharat / bharat

دسمبر 2020 تک کٹرا- بنیال ریل لنک مکمل ہونے کی امید - rail link in jammu and kashmir

ریلوے بورڈ کے چیئرمین وی کے یادو نے کہا ہے کہ یہ ایک بہت ہی مشکل پروجیکٹ ہے اور آخری مرحلے میں بہت ساری مشکلات درپیش ہیں کیونکہ اس کے لئے بڑی تعداد میں سرنگوں اور پلوں کی تعمیر کی ضرورت ہے۔

hopeful to complete katra-banihal rail link by dec 2020: railway board chairman
ریلوے بورڈ
author img

By

Published : Jul 18, 2020, 2:06 PM IST

ریلوے بورڈ کے چیئرمین وی کے یادو نے کہا ہے کہ 'جموں و کشمیر کے ہر حصے کو ریلوے سے جوڑنے کی کوششیں دسمبر 2022 تک مکمل ہوجائیں گی'۔

انہوں نے کہا کہ 'پورے پروجیکٹ میں 163 کلومیٹر سرنگوں میں سے قومی ٹرانسپورٹر نے 126 کلومیٹر سے زیادہ سرنگ کا کام مکمل کرلیا ہے'۔

یادو نے ورچوئل پریس کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ 'کٹرا سے بنیال تک 111 کلومیٹر کے آخری پھیلاؤ پر کام جاری ہے اور اس منصوبے کو دسمبر 2022 تک مکمل کرنے کا ہدف ہے'۔

انہوں نے کہا ہے کہ 'ریلوے نے 37 چھوٹے اور بڑے پلوں میں سے 20 سے زیادہ کی تعمیر مکمل کرلی ہے'۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ ریلوے دریائے چناب پر ریل لنک پروجیکٹ کے حصے کے طور پر پل تعمیر کررہا ہے۔ بھارت کا پہلا کیبل اسٹینڈ ریل پل 'انجی برج' بھی اس میں بہت بڑا کردار ادا کرے گا

اس پل کو اس انداز میں ڈیزائن کیا گیا ہے کہ وہ بھاری وزن کو سنبھال سکے اور تیز ہواؤں کا بھی مقابلہ کرسکے۔

یادو نے کہا کہ 'اس منصوبے کی تکمیل کے لئے خطے میں 250 کلومیٹر سے زیادہ سڑک تعمیر کی گئی ہے تاکہ تعمیراتی مقامات تک ٹرکوں اور دیگر سامان کی نقل و حرکت میں آسانی پیدا ہو'۔

انھوں نے کہا ہے کہ 'اس منصوبے کی تکمیل کے بعد یہ سڑک علاقائی اتھارٹی کے حوالے کردی جائے گی'۔

ریلوے بورڈ کے چیئرمین نے اس امید کا اظہار کیا کہ 'کووڈ-19 وبائی امراض کے اثرات کی وجہ سے درپیش چیلنجز کے باوجود یہ منصوبہ وقت کے اندر مکمل ہوجائے گا اور اس سے بڑے پیمانے پر رابطہ قائم ہوجائے گا’۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.