بھولو خلیفہ اپنی جسامت اور پہلوانی کی بنا پر ایک منفرد پہچان کے مالک تھے۔ انہی کی یاد میں ایک شاندار دنگل کا انعقاد کیا گیا، جس میں پرشانت روہتگی ابو خلیفہ، (چیئرمین، آل انڈیا ریسلنگ فیڈریشن) ارجن سود نائب صدر انڈین ریسلنگ فیڈریشن، رکن اسمبلی راجکمار دھیگان، جے پی پرکاش، چیئرمین اسٹینڈنگ کمیٹی مہمان خصوصی رہے۔ دنگل کی نظامت خلیفہ دلیپ چاویریا اور راجیش سونی نے کی۔
دنگل کا افتتاح مسز سنیتا کانگڈا، میئر جنوبی دہلی، میونسپل کارپوریشن نے کیا۔ آرگنائزنگ کمیٹی نے میئر کوچاندی کا تاج ، شال اور مومنٹو دے کر اعزاز سےنوازا ۔
دنگل کی صدارت سنجیو جاوا اور شیام وڈھیرا نے کی۔ دنگل میں بلبلا سونی خلیفہ جی نے کوچ وکرم سونکر بین الاقوامی کوچ کو چاندی کا تاج ، پگڑی، شال، مومنٹو اور 51000 روپیے دےکر اعزازسے نوازا۔
دنگل کی سب سے بڑی کشتی میں دیپندر پہلوان نے 11000 روپیے کا انعامی مقابلہ ابھیلوو گرو پریم ناتھ کو شکست دے کر جیتا۔
دنگل کے آرگنائزر خلیفہ ببل سونی نے مومنٹو، شال اور پگڑی باندھ کر پرہلاد پہلوان، خلیفہ ستیش یادو، کمل پہلوان، اشوک پہلوان ریلوے، خلیفہ مان سنگھ، سورج پہلوان، کپل پہلوان، اور تمام گرو اور خلفا کا استقبال کیا۔
اس دنگل میں 150 کے قریب کشتیاں ہوہیں۔