سنہ 1568: اکبر کا چتوڑ گڑھ پر حملہ۔
سنہ 1740: ماریا تھریسا آسٹریا ، ہنگری اور بوہیمیا کا حکمران بن گئی۔
سنہ 1774: کلکتہ کو بھارت کا دارالحکومت بنایا گیا۔
سنہ 1880: ایمسٹرڈم اوپن یونیورسٹی کا قیام ۔
سنہ 1855: گجراتی ادب کے کہانی نویس ، شاعر ، اور اسکرپٹ رائٹر گوردھن رام مادھو رام ترپاٹھی کی پیدائش۔
سنہ 1904: چلی اور بولیویا کے مابین امن اور دوستی کے معاہدے پر دستخط۔
سنہ 1905: روس میں 11 روزہ تاریخی ہڑتال کا آغاز۔
سنہ 1920: مغربی بنگال کے سابق وزیر اعلی سدھارتھ شنکر رے کی پیدائش۔
سنہ 1930: بھارت میں ہائی کورٹ کی پہلی خاتون جج لیلا سیٹھ کی پیدائش۔
سنہ 1946: ویتنام کی ڈیموکریٹک ریپبلکن حکومت نے ’ویتنام ویمن ڈے‘ کا اعلان کیا۔
سنہ 1947: امریکہ اور پاکستان نے پہلی بار سفارتی تعلقات استوار کیے۔
سنہ 1962: بھارت اور چین کے مابین سرحدی تنازع پر جنگ چھڑ گئی۔
سنہ 1963: نیلسن منڈیلا اور آٹھ دیگر افراد کے خلاف جنوبی افریقہ میں مقدمہ شروع ہوا۔
سنہ 1964: بھارت کے انقلابیوں میں سے ایک ایچ سی ڈاسپا کا انتقال ۔
سنہ 1970: سید برے نے صومالیہ کو سوشلسٹ ریاست کا اعلان کیا۔
سنہ 1973: آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں پہلی بار عوام کے لئے اوپیرا ہاؤس کھولا گیا۔
سنہ 1978: معروف بھارتی کرکٹر ویرندر سہواگ کی پیدائش۔
سنہ 1982: سینئر ایڈمنسٹریٹر افسر اور کیرالہ اور مدھیہ پردیش کے سابق گورنر نرنجن ناتھ وانچو کا انتقال ۔
سنہ 1988: بھارتی فرسٹ کلاس کرکٹر کرشناپا گوتم کی پیدائش۔
سنہ 1991: اترکاشی میں 6.8 شدت کے زلزلہ میں 1000 سے زیادہ افراد ہلاک ہوگئے۔
سنہ 1995: سری لنکن کرکٹ ٹیم نے ویسٹ انڈیز کو شکست دے کر شارجہ کپ فائنل ٹرافی جیت لی۔
سنہ 2007: علی لاریجانی کے استعفیٰ کے بعد ایران کے نائب وزیر خارجہ سعید جلالی نئے چیف جوہری مذاکرات کار بن گئے۔
سنہ 2008: آر بی آئی نے ریپو ریٹ میں ایک فیصد کمی کی۔
سنہ 2011: 40 سال تک لیبیا پر حکمرانی کرنے والے آمر کرنل معمر قذافی خانہ جنگی میں مارے گئے۔