بہار کے سابق وزیر اعلی اور ہندوستانی عوام مورچہ کے سربراہ جیتن رام مانجھی نے کہا ہے کہ جمعرات کو این ڈے میں شمولیت اختیار کریں گے، ممکن ہے کہ جیتن رام مانجھی کی این ڈی اے میں شمولیت کے دوران وزیر اعلی نتیش کمار بھی موجود ہوں۔
آپ کو بتا دیں کہ اکتوبر اور نومبر کے درمیان بہار میں اسمبلی انتخابات کا انعقاد ہونا ہے اور آئندہ ہفتے انتخابات کی تاریخوں کا اعلان متوقع ہے۔
خیال رہے کہ جیتن رام مانجھی کو 20 مئی 2014 کو ریاست کا وزیر اعلی بنایا گیا تھا، اس وقت وہ جے ڈی یو کے رکن تھے، لیکن 20 فروری 2015 کو انہیں وزیر اعلی کے عہدے سے مستعفی ہونا پڑا تھا، جس کے بعد انہوں نے جے ڈی یو سے علیحدگی اختیار کرنے کے بعد خود کی سیاسی پارٹی ہندوستانی عوام مورچہ کی تشکیل کی تھی اور آر جے ڈی کی قیادت والے عظیم اتحاد کا حصہ بن گئے تھے۔