ETV Bharat / bharat

امریکی صدارتی امیدوار جوبائیڈن کو ہیلری کلنٹن کی حمایت

امریکا کی سابق وزیر خارجہ اور ڈیموکریٹک پارٹی کی سابقہ صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن نے آئندہ صدارتی انتخابات میں سابق نائب صدر جو بائڈن کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

Hillary Clinton becomes latest Democrat to endorse Biden
امریکی صدارتی امیدوار جوبائیڈن کو ہیلری کلنٹن کی حمایت
author img

By

Published : Apr 29, 2020, 12:37 PM IST

Updated : Apr 29, 2020, 7:38 PM IST

سنہ 2016 کے امریکی صدارتی انتخابات میں حصہ لے کر ڈونالڈ ٹرمپ سے شکست کھانا والی سابق امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے آئندہ صدارتی انتخابات کے ڈیموکریٹک امیدوار جوبائیڈن کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق سابق خاتون اول ہیلری کلنٹن نے کہا ہے کہ 'جوبائیڈن کی انتخابی مہم کا حصہ بن کر مجھے خوشی ہو گی اور میں ان کے ساتھ مل کر کام کرنے کی آرزو مند ہوں'۔

Hillary Clinton becomes latest Democrat to endorse Biden
امریکی صدارتی امیدوار جوبائیڈن کو ہیلری کلنٹن کی حمایت

منگل کے روز بائڈن کے ساتھ ایک وڈیو کانفرنس کے دوران ہیلری نے کہا کہ "میں اپنی آواز اُن لوگوں میں شامل کرنا چاہتی ہوں جنہوں نے اس بات کی تائید کی ہے کہ آپ ہمارے صدر ہوں"۔ سابقہ خاتونِ اول نے نومبر کے انتخابات میں بائڈن کے حریف اور موجودہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ " آپ لوگ اس بات کو سوچیں کہ ہمارے پاس ایک حقیقی صدر ہو ،،، محض ایسا شخص نہ ہو جو ٹی وی اسکرین پر صدر کا کردار ادا کرتا ہو"۔

اپنی تاریخی امیدواری کے ساتھ کلنٹن امریکی زندگی میں ایک طاقتور اور متاثرکن شخصیت کے طور پر ابھری ہیں۔ ان کی 2016 کی مہم نے اکثر خواتین کو متاثر کیا اور ٹرمپ کے ہاتھوں ان کا نقصان ابھی بھی موضوع بحث ہے۔

سنہ 2020 کے ڈیموکریٹک صدارتی پرائمری الیکشن میں خواتین امیدواروں کو اکثر شکوک و شبہات کا سامنا کرنا پڑتا تھا کہ کوئی عورت وائٹ ہاؤس کا الیکشن جیت سکتی ہے؟۔

موجودہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مضبوط حریف گردانے جانے والے سینیٹر برنی سینڈرز نہ صرف صدارتی انتخاب کی دوڑ سے کچھ عرصہ قبل خود کو علیحدہ کرچکے ہیں بلکہ وہ بھی جوبائیڈن کی حمایت کا اعلان کرچکے ہیں۔

بتادیں کہ گزشتہ صدارتی انتخاب میں ہیلری کلنٹن کو موجودہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

بزرگ سینیٹر برنی سینڈرز امریکہ کے نوجوانوں میں بیحد مقبول گردانے جاتے ہیں۔ ان کی دستبرداری کے ساتھ ہی اس بات کے امکانات روشن ہوگئے تھے کہ اب ڈونلڈ ٹرمپ کے مقابلے میں جوبائیڈن ہی مضبوط ترین امیدوار ہوں گے۔

واضح رہے کہ سابق امریکی صدر بارک اوبامہ نے بھی صدارتی امیدوار جوبائیڈن کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

اوبامہ کے علاوہ امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی بھی جو بائیڈن کی حمایت کا واضح اعلان کرچکی ہیں۔

بتادیں کہ امریکہ میں نومبر 2020 کو صدارتی انتخابات طئے ہیں۔ کورونا وائرس (کووڈ۔19) کی عالمی وبا اور اس سے بڑے پیمانے پر امریکیوں کے متاثر ہونے کے بعد تاحال صدارتی انتخابات کے بارے میں کچھ بھی نہیں کہا گیا کہ صدارتی انتخابات پہلے سے طئے شدہ وقت پر ہی ہونگے یا اس میں کوئی تبدیلی بھی ممکن ہے؟

Last Updated : Apr 29, 2020, 7:38 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.