اس اجلاس میں وزیراعلی ضلع کلکٹرس، ضلعی زرعی عہدیداروں اور رعیتوبندھو اسکیم کے نمائندوں کے ساتھ ریاست کی مشہور مخصوص فصلوں کی کاشت کے معاملہ کوحتمی شکل دیں گے۔علاوہ ازیں وہ صورتحال کا بھی جائزہ لیں گے۔
اس اجلاس میں ہر ضلع میں پیداوار کا تفصیلی جائزہ لیاجائے گا۔اس موقع پر وزیراعلی کو کراپنگ میپ کی تفصیلات سے واقف کروایا جائے گاتاکہ اس مسئلہ پر مزید پیشرفت کی جاسکے۔
وزیراعلی ریاست میں زراعت کو منافع بخش بنانا چاہتے ہیں اور اسی لئے گذشتہ چند دنوں سے وہ اس مسئلہ پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہیں۔