پولیس سپرنٹنڈنٹ روی شنکر چھوی نے کہا کہ رام جنم بھومی پر سپریم کورٹ کا فیصلہ کسی بھی وقت آ سکتا ہے اور اسی کے پیش نظر ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔
پورے ضلع میں سیکورٹی کے چاق چوبند کے انتظامات کیے گئے ہیں۔ ضلع کو کئی سیکٹروں میں تقسیم کیا گیا ہے، جن پر پولیس کی کڑی نظر رہے گی۔
پولیس سپرنٹنڈنٹ نے جون پور کی صحافی تنظیم کے عہدیدار اور صحافی ساتھیوں کے ساتھ میٹنگ کرکے بابری-مسجد ایودھیا فیصلہ کو لے کر امن و امان اور لا اینڈ آرڈر کومضبوط کرنے میں تعاون کرنے کی اپیل کی ہے۔