کرناٹک پولیس کی درخواست پر بھارتی بحریہ کی ٹیم فوری طور پر وہاں پہنچی اور مسلسل بارش کی وجہ سے علاقے میں پھنسنے والے لوگوں کو بحفاظت نکال لیا۔
کدرا ڈیم جو کالی ندی کے اطراف ہے، مسلسل بارش کی وجہ سے اس کے پانی کی سطح بڑھ گئی ہے جس کے سبب آس پاس کے علاقوں میں رہنے والوں کے لیے خطرے کی صورتحال پیدا ہو گئی۔
مسلسل بارش کی وجہ سے کرناٹک کے مختلف اضلاع میں سیلاب جیسی صورتحال ہے، اس ضمن میں بتایا گیا کہ ائندہ دنوں میں حالات اور بھی خراب ہو سکتے ہیں۔
محکمہ موسمیات نے پیشن گوئی کی ہیکہ کرناٹک کے مختلف مقامات پر آئندہ پانچ دنوں میں موسلا دھار بارش ہوسکتی ہے۔
کرناٹک میں موسلادھار بارش، سینکڑوں افراد کو بچایا گیا
ریاست کرناٹک میں موسلادھار بارش کی وجہ سے کدرا ڈیم کے قریب واقع کائگا گاؤں میں 300 افراد پھنس گئے تھے جنہیں بحفاظت وہاں سے نکال لیا گیا۔