ریاستی حکومت کی طرف سے راجستھان پسماندہ طبقات ترمیمی ایکٹ ۔ 2019 کے تحت گوجر سمیت پانچ ذاتوں گاڑيا لوہار، بنجارہ، ریباری اور را ئكا کو ایم بی سی میں پانچ فیصد خصوصی ریزرویشن کو گذشتہ دنوں عدالت میں مفاد عامہ کی عرضی دائر کرکے چیلنج کیا گیا تھا۔ اس میں چیف سکریٹری، پرسنل سکریٹری، گوجر رہنما کروڑی سنگھ اور ہمت سنگھ گوجر کو فریق بنایا گیا۔
ہمت سنگھ گوجر نے آج بتا یا کہ اس معاملے میں پیر کو ان کی طرف سے جواب پیش کیا جائے گا ۔ انہوں نے بتایا کہ ہماری مانگ 50 فیصد کے اند ر موجود دیگر پسماندہ طبقات کے 21 فیصد ریزرویشن میں ہی پانچ فیصد دینے کی رہے گی ۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ریزرویشن کے حق میں گوجروں کی طرف سے دوبارہ احتجاج کرکے ریل پٹری جام کر دینے کے بعد ریاستی سرکار نے اسمبلی میں راجستھان پسماندہ طبقات ترمیمی ایکٹ ۔ 2019 کو منظور کرکے اسکے تحت گوجر سمیت گاڑیا لوہار ،بنجارہ ، ریباری اور رایکا پانچ ذاتوں کو ایم بی سی میں پانچ فیصد خصوصی ریزرویشن دینے کا التزام کیا تھا ۔