ETV Bharat / bharat

'برڈ فلو کا ہیومن ٹڑانسمیشن خطرناک ثابت ہوسکتا ہے' - برڈ فلو کی وجہ سے پرندوں کی ہلاکت

برڈ فلو کے متعلق ریاست راجستھان کے ہیلتھ ڈائریکٹر ڈاکٹر کے کے شرما کے مطابق پرندوں میں پایا جانے والا برڈ فلو اگر انسانی جسم میں منتقل ہوتا ہے تو انسان سنگین بیماریوں میں مبتلا پوسکتا ہے، جس کے بعد آسانی سے انسانوں میں برڈ فلو کی منتقلی ہوسکتی ہے، چند برس قبل این1 ایچ1 یعنی سوائن فلو کے کیسز بھی اسی طرح پھیلنے شروع ہوئے تھے۔

health director of rajasthan dr kk sharma on bird flu
راجستھان کے ہیلتھ ڈائریکٹر ڈاکٹر کے کے شرما
author img

By

Published : Jan 5, 2021, 9:12 PM IST

راجستھان کے مختلف علاقوں میں برڈ فلو کی وجہ سے پرندوں کی ایک بڑی تعداد موت کے شکار ہورہے ہیں، ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ پرندوں میں پایا جانے والا برڈ فلو انسانوں کے لیے بہت خطرناک ثابت ہوسکتا ہے اور اگر وقت پر علاج نہیں کیا گیا تو متاثرہ شخص بھی موت کا شکار ہوسکتا ہے۔

راجستھان کے ہیلتھ ڈائریکٹر ڈاکٹر کے کے شرما

ریاست میں برڈ فلو کی حالیہ دستک کے بعد ریاست کے میڈیکل شعبے نے الرٹ جاری کرتے ہوئے تمام سی ایم ایچ اوز کو مکمل طور سے اور کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے تیار رہنے کی ہدایت دی ہے۔

برڈ فلو کے متعلق ریاست کے ہیلتھ ڈائریکٹر ڈاکٹر کے کے شرما کا کہنا ہے کہ پرندوں میں پایا جانے والا برڈ فلو ہوا کے ذریعے بھی پھیل سکتا ہے اور اگر اس کا وائرس انسانی جسم میں داخل ہوجاتا ہے تو انسان سنگین بیماریوں میں مبتلا پوسکتا ہے جس کے بعد آسانی کے ساتھ انسانوں میں برڈ فلو کی منتقلی ہوسکتی ہے۔

کن کن وجوہات کی بنا پر ہیومن ٹرانسمیشن ہوسکتا ہے؟

ہیلتھ ڈائریکٹر کے کے شرما کا کہنا ہے کہ جس طرح سے ریاست میں گزشتہ کچھ دنوں سے برڈ فلو کی وجہ سے پرندوں کی ہلاکت ہورہی ہے، ایسے میں قوی امکان ہے کہ یہ وائرس انسانی جسم میں بھی داخل ہوسکتا ہے، ڈاکٹر کے کے شرما کے مطابق برڈ فلو ہوا کے ذریعے بھی انسانوں تک پہنچ سکتا ہے۔ پرندوں کا خام گوشت کھانے سے انسانوں میں برڈ فلو پھیل سکتا ہے۔ مردہ پرندوں کے رابطے میں آنے سے بھی انسان انفیکشن کا شکار ہوسکتا ہے برڈ فلو سے متاثرہ شخص سے رابطہ کرنے سے بھی انسان متاثر ہوسکتا ہے

سوائن فلو بھی اسی طرح پھیلا تھا۔

کچھ برس قبل این1 ایچ1 یعنی سوائن فلو کے کیسز بھی اسی طرح پھیلنا شروع ہوئے تھے، ڈاکٹر کے کے شرما نے بتایا کہ عام طور پر خنزیر میں پائے جانے والا فلو انسانوں میں داخل ہو گیا تھا اور لوگوں کی ایک بڑی تعداد سوائن فلو کی وجہ سے متاثر ہوئے تھے۔ اور بہت سارے لوگ اس بیماری کی وجہ سے ہلاک بھی ہوئے تھے، اس لیے یہ خدشہ ظاہر کیا جاتا ہے کہ اگر برڈ فلو انسانوں میں پھیل جائے تو یہ بھی کافی خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔

اگر علامات نظر آئے تو فورا علاج کرائیں۔

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ برڈ فلو سے متاثر ہونے والے شخص میں بخار، نزلہ، سر درد اور ہاتھ پیر میں درد وغیرہ کی علامات ظاہر ہونا شروع ہوجاتی ہیں اور اسی طرح کے علامات عام طور پر سوائن فلو سے متاثر شخص میں بھی ظاہر ہوتے ہیں۔اگر کسی بھی شخص میں ایسی علامات ظاہر ہوتی ہیں تو اسے فوری طور پر طبی مشورہ لینا چاہئے، تاہم راجستھان میں ابھی تک برڈ فلو کا کوئی بھی کیس سامنے نہیں آیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.