وزارت صحت نے آج جاری پروٹوکال میں کئی نصیحتیں دی ہیں لیکن ساتھ ہی یہ واضح کیا ہے کہ کوئی بھی شخص اسے کورونا وائرس سے بچاؤ یا اس کے علاج کے طریقے کے طور پر نہ لے۔ یہ پروٹوکال بالخصوص کورونا وائرس سے صحتیاب افراد کے لیے تیار کیا گیا ہے۔
وزارت نے کہا کہ کورونا وائرس سے صحتیاب ہونے والوں کو تھکان، بدن درد، کھانسی، گلے کی خراش اور سانس لینے میں تکلیف جیسے مسائل ہو سکتے ہیں۔ ابھی تک کورونا وائرس سے صحتیاب ہونے والوں کو بعد میں پیش آنے والی جسمانی تکالیف کے بارے میں محدود اطلاعات و معلومات موجود ہیں اور اس سمت میں ابھی تک تحقیق جاری ہے۔
کورونا وائرس کو شکست دینے والے افراد کے لیے بعد میں ان کی دیکھ بھال اور بہتری کے لیے کچھ ضابطوں پر عمل درآمد ضروری ہے جسے دیکھ کر یہ پروٹوکال تیار کیا گیا ہے۔
وزارت نے اس کے لیے ذاتی سطح، کمیونٹی سطح اور ہیلتھ کیئر فیسیلٹی کی بنیاد پر تین حصوں میں تقسیم کرکے جاری کیا ہے۔ وزارت نے ساتھ ہی ڈاکٹروں کے مشورے کے بعد کچھ آیوروید کی دوائیں لینے اور یوگا کی صلاح دی ہے۔