ریاست کے وزیر زراعت اوم پرکاش دھنكڑ نے بتایا کہ کسانوں کی آمدنی کو دوگنا کرنے کے لیے دودھ کی پیداوار بڑھانے پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے اور اگلے چند برسوں میں وہ ملک کا نمبر ون دودھ پیداواری ریاست بن جائے گا۔
دھنكڑ نے بتایا کہ برازیل مویشی پروری اور دودھ کی پیداوار کی ٹیکنالوجی کے لحاظ سے دنیا میں پہلے مقام پر ہے اور ہریانہ نے اس کی مدد سے ریاست میں ایک 'سینٹر آف ایکسی لینس قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ہریانہ نے اسرائیل کے تعاون سے باغبانی کے سیکٹر میں پہلے ہی 'سینٹر آف ایکسی لینس' قائم کیا ہوا ہے۔
ایڈیشنل چیف سکریٹری (مویشی پروری) ڈاکٹر سنیل کمار گلاٹی نے بتایا کہ ریاستی حکومت گائے کی نسل بہترکرکے دودھ کی پیداوار بڑھانے کے لئے برازیل سے چار سانڈ درآمد کرے گی۔ یہ سانڈ 'گیر'نسل کے ہوں جن کو اپریل تک درآمد کر لیا جائے گا۔