ETV Bharat / bharat

لاک ڈاؤن: ایشیا کی سب سے بڑی پلائی ووڈ انڈسٹری کو کروڑوں کا نقصان - ایشیا کی سب سے بڑی پلائ ووڈ انڈسٹری

ہریانہ کہ یمنا نگر میں تقریباً 650 فیکٹریاں ہیں، لاک ڈاؤن کے دوران پابندیوں کی وجہ سے اس انڈسٹری کو کروڑوں روپے کا نقصان ہوا ہے۔

پالئی وڈ انڈسٹری
پالئی وڈ انڈسٹری
author img

By

Published : Apr 19, 2020, 2:13 PM IST

ملک بھر میں لاک ڈاؤن نافذ ہے، جس کی وجہ سے ملک میں سبھی انڈسٹریز اور فیکٹریوں کو نقصان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ہریانہ کے ضلع یمنا نگر میں لاک ڈاؤن سے پہلے اس پلائی ووڈ انڈسٹری میں ہمیشہ کام جاری رہتا تھا اور ملک بھر میں اس کی پلائی کی سپالئی کی جاتی تھی، لیکن اب یہ انڈسٹری ویران ہے۔

یمنا نگر میں واقع یہ پلائی وڈ انڈسٹری بر اعظم ایشیا میں سب سے بڑی پلائی وڈ انڈسٹری ہے، اس انڈسٹری میں تقریباً 650 چھوٹی اور بڑی پلائی وڈ کی فیکٹریاں ہیں، اس انڈسٹری سے سال بھر میں حکومت تقریباً 2000 کروڑ روپیہ ریونیو اکٹھا کرتی ہے۔

یمنا نگر کے پلائی وڈ ایسوسی ایشن کے ہیڈ جے کے بیہانی نے بتایا 'لاک ڈاؤن کی وجہ سے انڈسٹری کو جو نقصان پہنچا ہے، اس کی بھرپائی بہت مشکل ہے لیکن اس نقصان میں سیکٹر کی مدد کے لیے میری مرکزی حکومت اور ریاستی حکومت سے گذارش ہے کہ وہ سیکٹر کو مالی مدد دے'۔

انہوں نے ریاستی حکومت سے گذارش کی 'حکومت بجلی کے بلس میں چھوٹ دے، اس کے علاوہ مرکزی حکومت فیکٹریوں کے ذریعے لیے گئے لون اور انٹرسٹ پر 6 ماہ کے لیے روک لگائے'۔

جے کے بیہانی نے کہا 'لاک ڈاؤن کا اثر آئندہ سال کے مارچ ماہ تک جاری رہے گا، اسلیے ہم حکومت سے گذارش کرتے ہیں کہ جی ایس ٹی ریٹ میں کمی کی جائے اور بینک ریٹ کے حساب سے 4 فیصد سبسیڈی دی جائے تاکہ اس خسارے سے انڈسٹری کو باہر نکالا جاسکے'۔

ملک بھر میں انڈسٹریز بند ہونے کی وجہ سے دیہاڑی دار مزدوروں سے لے کر ملازمین کو بھی مالی نقصان کا سامنا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.