ETV Bharat / bharat

ہری ونش دوبارہ ایوان بالا کے ڈپٹی چیئرمین منتخب - چیئرمین ایم وینکیا نائیڈو

جنتا دل یونائیٹیڈ (جے ڈی یو) کے رہنما ہری ونش کو آج متفقہ طور پرراجیہ سبھا کا ڈپٹی چیئرمین منتخب کیا گیا ہے۔

Hari Vansh was today elected Deputy Chairman of the Rajya Sabha
ہری ونش دوبارہ ایوان بالا کے ڈپٹی چیئرمین منتخب
author img

By

Published : Sep 14, 2020, 7:36 PM IST

ہری ونش دوبارہ ایوان بالا کے ڈپٹی چیئرمین منتخب کیے گئے ہیں۔ ان کی مدت کار حال ہی میں ختم ہوئی تھی اور دوبارہ ان کا انتخاب ایوان بالا کے لیے ہوا تھا۔

چیئرمین ایم وینکیا نائیڈو نے ایوان کو بتایا کہ ڈپٹی چیئرمین کے انتخاب کے لیے انھیں دو امیدواروں کے حق میں تجویز ملی ہے۔

جے ڈی یو کے ہری ونش کو ڈپٹی چیئرمین منتخب کرنے کے لیے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے جے پی نڈا نے تجویز پیش کی ہے اور ایوان کے رہنما تھاور چند گہلوت نے اس تجویز کی حمایت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ' اپوزیشن رہنما غلام نبی آزاد نے راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے رہنما منوج جھا کو ڈپٹی چیئرمین منتخب کرنے کی تجویز دی ہے۔ کانگریسی رہنما آنند شرما نے اس تجویز کی حمایت کی۔ ڈی ایم کے 'کی جانب سے تروچی شیوا اور سماجوادی پارٹی کی جانب سے جاوید علی نے بھی منوج جھا کی حمایت میں تجویز دی۔

ایم وینکیا نائیڈو نے کہا کہ' وہ پہلے ہری ونش سے متعلق تجویز کو ایوان کے سامنے رکھتے ہیں۔ اس تجویز کو اکثریت سے حمایت ملنے کا اعلان کرتے ہوئے نائیڈو نے انھیں ڈپٹی چیئر مین منتخب کیا۔

مزید پڑھیں:

'یوم ہندی پرمبارکباد اورنیک دعائیں'

ایوان میں موجود وزیراعظم نریندر مودی، ایم وینکیا نائیڈو، غلام نبی آزاد، ترنمول کانگریس کے ڈیریک اوبرائن اور سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے رام گوپال یادو نے ہری ونش کو مبارکباد دیتے ہوئے ایوان میں ان کی حصہ داری کا ذکر کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.