ہانگاہ ہندواڑہ کے ایک نجی اسکول میں استاد کی طرف سے طالب علم کی بے رحمی پٹائی کا معاملہ سامنے آنے کے بعد طالب علم کے رشتہ داروں نے بچے کا ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر وائرل کیا۔
واقعہ کے عام ہونے کے بعد ڈپٹی چیف ایجوکیشن آفیسر فاروق احمد نے ہانگاہ اسکول کا دورہ کیا اور خاطی دو اساتذہ کی معطلی کے احکامات صادر کیے جس کے بعد اسکول کے ہیڈ ماسٹر فیاض احمد پیر نے کاروائی کرتے ہوئے دونوں اساتذہ کو معطل کردیا۔
قابل ذکر ہے کہ جمعرات کو ہانگاہ ہندوارہ کے ایک نجی غیر سرکاری اسکول میں دو اساتذہ نے ایک چوتھی جماعت میں زیر تعلیم طالب علم کو دس دن کی تعطیل کے دوران ہوم ورک نہ کرنے پر بے رحمی سے پٹائی کی جس کے نتیجے میں بچے کے جسم میں چوٹ کے نشانات پائے گئے ۔
طالب علم کے والدین سے بچے کی یہ حالت برداشت نہیں ہوئی اور استاد کے خلاف غصے کا اظہار کیا اور بچے کا ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کیا اور مذکورہ ٹیچرس کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا جس کے بعد آج ڈپٹی چیف ایجوکیشن افسر ہندوارہ فاروق احمد نے معاملے کو سختی سے لیتے ہوئے مذکورہ استاد کو معطل کیا۔
انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا اساتذہ سے اپیل کی کہ وہ اسکول میں ہر وقت صبر سے کام لیں اگربچہ پڑھائی میں کمزور ہے یا کسی کام سے پیچھے ہے تو اس کے والدین سے رابط کرے۔ ادھر بچے کے والد نے کہا کہ مجھے اسکول پر غصہ نہیں البتہ اساتذہ کو اس طرح سے بچوں سے پیش آنے سے گریز کرنا چاہئے۔