ETV Bharat / bharat

'حج مہنگا ہوگیا ہے' - حج سیوا سمیتی

آل انڈیا حج سیوا سمیتی نے دعوی کیا ہے کہ پچھلے پانچ برسوں میں حج تقریباً ایک لاکھ روپے زیادہ مہنگا ہوا ہے۔

حج مہنگا ہوگیا ہے: حج سیوا سمیتی
author img

By

Published : Jul 1, 2019, 5:20 PM IST

Updated : Jul 1, 2019, 11:26 PM IST

بغیر سبسڈی کے حج کے سستا ہونے سے متعلق مرکزی وزیر حج کے ایک بیان پر اپنے ردعمل میں سمیتی کے صدر حافظ نوشاد احمد اعظمی نے یہاں جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ چونکہ حج عبادت ہے اس لئے بھارتی مسلمان یہ گرانی برداشت کرنے پر مجبور ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کو اس محاذ پر سنجیدگی اختیار کرنی چاہئے ۔ مزید یہ کہ بھارتی حج کوٹہ دولاکھ بھی ناکافی ہے۔ آبادی کے تناسب سے اسے چار لاکھ ہونا چاہئے۔

مرکزی حج کمیٹی کے سابق رکن نے یہ بھی کہا کہ چونکہ عام مسلمان حج کمیٹی کے توسط سے سفر حج کرنا چاہتے ہیں اس لئے کمیٹی کے کوٹے میں زیادہ اضافہ ہونا چاہیئے۔

نوشاد احمد اعظمی نے سفر حج کے لیے گلوبل ٹنڈر کے مطالبے کا بھی اعادہ کیا اور کہا کہ اس مطالبے کے تحت سپریم کورٹ میں داخل عرضداشت پر سنوائی چل رہی ہے۔ اسی ماہ سماعت کی نئی تاریخ مقرر ہو سکتی ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Jul 1, 2019, 11:26 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.