ETV Bharat / bharat

گلبرگہ: درگاہ روڈ کے کا م سے مقامی لوگ پریشان - گلبرگہ

درگاہ روڈ مختلف راستوں مثلا کے بی این کالج، یونیورسٹی، ہاگراکراس، رنگ روڈ کے علاوہ دیگر راستوں سے بھی منسلک ہونے کے سبب اس کی اہمیت میں اضافہ ہو جاتا ہے۔ اس لیے اس درگاہ روڈ کی تعمیر میں ہونے والی تاخیر سے سخت مشکلات پیدا ہو گئی ہیں۔

fsd
fsd
author img

By

Published : Oct 9, 2020, 1:48 AM IST

بھارت کی جنوبی ریاست کرناٹک میں گلبرگہ شہر کے درگاہ حضرت خواجہ بندہ نواز کی طرف جانے والے روڈ کے تعمیراتی کام سے مقامی لوگوں کو سخت دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ گذشتہ ایک برس سے کام جاری ہے اور کھدائی کر کے بند کر دیا گیا ہے۔

ویڈیو

درگاہ روڈ کا کام شروع ہوئے ایک برس ہونے کو ہے، لیکن اب تک اس روڈ کا کام مکمل نہیں ہوسکا ہے۔ ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کرتے ہوئے مقامی لوگوں نے انتظامیہ پر لاپروائی کا الزام عائد کیا۔

خیال رہے کہ درگاہ روڈ مختلف راستوں مثلا کے بی این کالج، یونیورسٹی، ہاگراکراس، رنگ روڈ کے علاوہ دیگر راستوں سے بھی منسلک ہونے کے سبب اس کی اہمیت میں اضافہ ہو جاتا ہے۔

درگاہ حضرت خواجہ بندہ نواز گیسو دراز
درگاہ حضرت خواجہ بندہ نواز گیسو دراز

گلبرگہ کارپوریشن کمشنر نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ درگاہ روڈ کا کام مکمل نہ ہونے کی وجہ، یہاں کے یوجی ڈی ورک اور لینڈ اکوائر کے مسائل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس روڈ میں جن لوگوں کی عمارتیں آتی ہیں، انہیں کارپوریشن کی جانب سے معاوضے کی رقم دی جا رہی ہے۔ کچھ کو دی جا چکی ہے، جبکہ کچھ کو دیا جانا ہے۔

انہوں نے جلد سے جلد کام کے تکمیل کی بات کہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.