احمدآباد کے جمال پور علاقے میں مسلم برادری کے لوگ گجرات الائنس آگینسٹ سی اے اے. این آر سی اور این پی آر کے کے بینر تلے 19 جنوری کو ایک بڑی ریلی کا اہتمام کرنا چاہتے تھے۔
محکمہ پولس نے منظوری نہیں دی جس کی وجہ سے مائنوریٹی کارڈینیشن کمیٹی گجرات کے کنوینر مجاہد نفیس نے گجرات ہائیکورٹ میں ایک عرض داشت داخل کی ۔
پہلی سماعت میں ہائی کورٹ نے منظوری دینے کی سرگرمی پولس کو سونپ دی لیکن باوجود اس کے منظوری نہ ملنے پر مجاہد نفیس نے دوبارہ ہائی کورٹ میں پٹیشن داخل کی ۔
جس پر سماعت کرتے ہوئے 17جنوری کو گجرات ہائیکورٹ نے ریاستی حکومت کو نوٹس بھیجی اور منظوری کیوں نہیں دی جا رہی ہے اس معاملے کی تفصیل مانگی ہے.
اس پٹیشن میں کہا گیا ہے کہ گجرات میں بارہا 144 کی دفعہ نافذ کردی جارہی ہے.
اور سی اے اے کے خلاف امن و امان کے ساتھ احتجاج کرنے کی منظوری بھی نہیں دی جا رہی ہے.
جب کہ سی اے اے کی حمایت میں منظوری لیے بغیر ریلیاں کی جارہی ہیں لیکن ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جارہی ہے.
واضح رہے کہ 19 جنوری کو ہونے والی. ریلی کو منظوری نہ ملنے پر اب اس معاملے کی آیندہ سماعت 23 جنوری کو ہوگی۔
منظوری ملنے کے بعد سی اے اے کے خلاف احتجاجی ریلی کریں گے.