ETV Bharat / bharat

گجرات: انجینیئرنگ طلبا اردو سیکھ رہے ہیں

ریاست گجرات کے شہر احمدآباد میں اردو زبان ان طلبا کو سکھائی جارہی ہے، جن کا تعلق بنیادی طور پر اردو سے نہیں ہے، یہ طلبا انجینیئرنگ کے ہیں۔ آئی آئی ٹی گاندھی نگر(انڈین انسٹی ٹیوٹ آف  ٹیکنالوجی  گاندھی نگر) کے طلبا کو اردو زبان و ادب سکھانے کی ایک انوکھی پہل جاری ہے۔

author img

By

Published : Oct 26, 2019, 3:01 PM IST

انجینیئرنگ طلبا اردو سیکھ رہے ہیں

اردو زبان گنگا جمنی تہذیب کی علامت کہی جاتی ہے اور ہم سب اردو کو شیریں زبان کے طور پر بھی جانتے ہیں۔ اردو زبان میں جس قدر دلکشی ہے اسی طرح اردو زبان کو بولنا اور سمجھنا بھی بے حدآسان ہے۔ ایسے میں آئی آئی ٹی گاندھی نگر کے طلبا اردو زبان کو بڑی ہی دلچسپی سے سیکھ رہے ہیں۔

گجرات: انجینیئرنگ طلبا اردو سیکھ رہے ہیں

اردو زبان بنیادی طور پر ایک بھارتی زبان ہے۔ لسانی لحاظ سے اردو بہت سی غیر ملکی زبانوں کا ایک مجموعہ ہے۔ اردو میں ہندی، انگریزی، لاطینی، ترکی، سنسکرت، عربی اور فارسی جیسی زبانوں کے الفاظ بھی شامل ہیں۔

اردو زبان نے ملک میں اتحاد قائم کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ اسی مقصد کو پورا کرنے کے لیے اردو اسکالر حمیدہ بانو چوپڑا نے سنہ 2011 میں اردو زبان و ادب کو آئی آئی ٹی کے طلبا کو سکھانے کی پہل کی تھی، جس کے تحت گاندھی نگر آئی آئی ٹی میں اردو نثر اور اردو شاعری کے کورسز چلائے جاتے ہیں۔

سنہ 2015 سے مبشر احسان آئی آئی ٹی گاندھی نگر میں بطور اردو پروفیسر اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ اس تعلق سے آئی آئی ٹی گاندھی نگر کے اردو پروفیسر مبشر احسان کا کہنا ہے کہ گاندھی نگر آئی آئی ٹی چاہتی ہے کہ جب انجینئر بن کر یہاں سے طلبا نکلیں تو وہ صرف انجیئیر ہی نہ رہیں بلکہ اپنی گنگا جمنی تہذیب اور زبان کو بھی جانیں اور بھارتی زبانوں کو فروغ دے سکیں۔

سنہ 2011 سے اب تک ہزاروں طلبا آئی آئی ٹی میں اردو زبان و ادب کی تعلیم حاصل کر چکے ہیں۔ ہر برس 160 طلبا اردو سیکھتے ہیں۔

یہ کورس اوپن ٹو آل ہے اس لیے انجینیئرنگ کے تمام طلبا بڑے شوق سے اردو زبان کا کورس سیکھنے آتے ہیں۔ چونکہ یہ ایک اختیاری مضمون ہے اس لئے ان طلبا کو چار پوائنٹ اردو کورس سے ملتے ہیں۔

اس سلسلے میں آئی آئی ٹی گاندھی نگر میں اردو سیکھنے والے ایک طالب علم نے کہا کہ اردو کے ساتھ ہو رہی نا انصافی کو دور کرنے کے لیے آئی آئی ٹی گاندھی کے ڈائریکٹر صاحب نے اردو کورس شروع کیا ہے جس کی تعلیم پروفیسر مبشر احسن باقاعدہ دے رہے ہیں۔ ہمیں اردو سیکھنا پڑھنا اچھا لگتا ہے اور جب بھی ہمیں وقت ملتا ہے تب ہم اردو بولنے سمجھنے کی مشق کرتے ہیں۔

تو وہیں ایم ایس سی کے طالب علم انکت شرما کا کہنا ہے اردو شاعری سے مجھے شروع سے ہی محبت رہی ہے اور یہاں پر آنے کے بعد اردو کورس کا انتخاب کیا۔ یہاں احسان سر نے بنیادی الف ب سے اردو سکھانے کی شروعات کی اور آج ہم پوری طرح اردو بول اور لکھ لیتے ہیں جو ہمارے لئے کافی فخر کی بات ہے۔

اردو زبان سیکھ کر یہاں کے بچوں کی سوچنے سمجھنے کی صلاحیت میں اضافہ ہوا ہے۔ اس کے ساتھ ہی زبان و تلفظ میں بھی اصلاح ہوئی ہے۔ آئی آئی ٹی گاندھی نگر کی جانب سے اردو کو سکھانے کے لیے اٹھایا گیا یہ قدم قابل تعریف ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.