ETV Bharat / bharat

شاپنگ مال میں کورونا سے بچاو کے لئے ہدایات جاری

author img

By

Published : Jun 8, 2020, 12:18 AM IST

مدھیہ پردیش کے کمشنر، صحت فیض احمد قدوئی نے شاپنگ مالس میں کورونا متاثرین سے بچاو اور پھیلاو کی روک تھام کے مدنظر تفصیلی رہنما ہدایات جاری کی ہیں۔

مال میں کورونا سے بچاو کے لئے ہدایات جاری

قدوئی کی آج یہاں جاری رہنما ہدایات میں کہا گیا کہ صرف کنٹینمنٹ کے باہر واقع شاپنگ مالس کھولنے کی اجازت دی گئی ہے۔ مال میں گیم زون، بچوں کے کھیلنے کی جگہ اور سنیما ہال کھولنے کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔ شاپنگ مال منیجر کو سینی ٹائزر ڈسپنچر اور تھرمل اسکریننگ کا انتظام لازمی طورپر کرنا ہوگا۔ مال میں ماسک پہن کر صرف جن میں کوئی علامات نہ ہوں انہیں گاہکوں اور ملازمین کو آنے کی اجازت دی جائے گی۔ سوشل ڈسٹینسنگ کے لئے نشان لگانے ہوں گے۔ ہوم ڈلیوری والے اسٹاف کو بھی ہیلتھ چیک اپ کے بعد ہی ہوم ڈلیوری کرنے کی اجازت دی جائے گی۔

ہدایات میں کہا گیا ہے کہ ایلی ویٹر اور بیٹھنے کے انتظام میں سوشل ڈسٹینسنگ پر عمل کیاجائے۔ بار بار چھونے والی جگہوں جیسے ہینڈل، ہینڈ ریل، بنچز کو جراثیم سے پاک کرنا چاہئے۔ انفیکشن سے بچنے کے لئے مال کے ملازم اور وہاں آنے والے گاہکوں کو چھ فٹ کی سوشل دوری اور ماسک کا استعمال لازمی طورپر یقینی بنایا جائے۔ ہینڈ واشنگ، سینی ٹائزیشن، کھانستے اور چھینکتے وقت پروٹوکول پر عمل یقینی بنانا ہوگا۔ تھوکنا منع ہے اور ایسا کرنے پر جرمانہ لگایا جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.