وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کی صدارت میں بدھ کو دیر رات ختم ہوئی جی ایس ٹی کونسل کی 38ویں میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا گیا۔
مالیاتی سکریٹری اجے بھوشن پانڈے نے میٹنگ میں لئے گئے فیصلوں کی جانکاری دیتے ہوئے نامہ نگاروں سے کہا کہ سالانہ ریٹرن بھرنے کی آخری تاریخ 31 دسمبر 2019 تھی جسےاب بڑھا کر 31 جنوری 2020 کردیا گیا ہے۔
انہوں نےکہا کہ جولائی 2017 سے نومبر 2019 تک کےلئےجی ایس ٹی آر 1 فارم کو 10 جنوری 2020 تک بھرنے پر سبھی تاخیر فیس معاف کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی دو مہینے تک جی ایس ٹی آر 1 فارم نہیں بھرنے والے ٹیکس دہندگان کے ای وے بل کو بلاک کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ شمال مشرق کے لئے نومبر مہینے کا جی ایس ٹی بار تھری بھی بھرنے کی تاریخ بڑھادی گئی ہے۔
سالانہ جی ایس ٹی ریٹرن بھرنے کی تاریخ میں توسیع
جی ایس ٹی کے تحت سال 18۔2017 کے لیے سالانہ ریٹرن فارم جی ایس ٹی آر 9 سی بھرنے کی آخری تاریخ بڑھا کر 31 جنوری 2020 کر دی گئی ہے۔