بی آر او کی کامیابی پر ، سڑک نقل و حمل اور قومی شاہراہ کے وزیر نتن گڈکری نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ، بی آر او حکام اور ملازمین سے بات چیت کی اور انہیں مبارکباد پیش کی اور سرنگ کو کھولنے کی اجازت دی۔ جس کے بعد بی آر او کے چیف ، لیفٹیننٹ جنرل ہرپال سنگھ نے پوجا کی اور ہری جھنڈی دکھا کر بی آر او کے گاڑیوں کو گزارا گیا۔
چمبہ کے گاؤں مجیوڈ سے گلڈی تک 440 میٹر لمبی سرنگ ہے ، جس سے چاردھام یاتریوں کے ساتھ عام لوگوں کو چمبہ چوک پر ایک وسیع جام سے راحت ملے گی۔ بی آر او کے چیف لیفٹیننٹ جنرل ہرپال سنگھ کے مطابق ، بی آر او عملہ نے سرنگ کا کام مضر حالات سے مقابلہ کرتے ہوئے مکمل کیا۔ اس سرنگ کے ذریعے اکتوبر 2020 تک ٹریفک کی آمد شروع ہوگی۔
واضح رہےکہ دسمبر 2016 میں وزیر اعظم نریندر مودی نے 'آل ویدر روڈ' منصوبہ کا آغاز کیا تھا۔ 11700 کروڑ روپے کے اس منصوبے کے ذریعے چاروں دھاموں کو سڑک کے ذریعے جوڑنا ہے۔