آج ہی کے دن سردار ولبھ بھائی پٹیل کی پیدائش ہوئی تھی اور آج ہی کے دن اندرا گاندھی کو شہید کیا گیا تھا، اس مناسبت سے اعلی شخصیات، سرکردہ رہنماؤں، کے ساتھ ساتھ عوام بھی اپنے ان بہی خواہوں کو خراج عقیدت پیش کر رہی ہے۔
ملک کے طول و عرض میں پھیلے ہوئے ای ٹی وی بھارت کے نمائندوں نے ضلعی سطح پر ان رہنماؤں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے منعقدہ پروگرامز و تقاریب کی خصوصی کوریج کی۔ ای ٹی وی بھارت بھی ان دونوں رہنماؤں کو خراج تحسین پیش کرتا ہے۔
پیش ہے یہ خاص رپورٹ
سردار ولبھ بھائی پٹیل کی جینتی کے موقع پر بہار کے ضلع گیا کے سرکاری وغیرسرکاری اداروں کے ساتھ سیاسی پارٹیوں کے دفتر میں انکی تصویر پر گلپوشی کی گئی۔
کیمور کے ضلع ہیڈ کوارٹر بھبھوا میں اس موقع پر ایس پی دلنواز احمد کی قیادت میں پولس لاٸن کے اندر تمام پولس اہلکاروں کو ملک کی مضبوطی اور سالمیت کے لیے عہد کرایا گیا۔
بہار کے ہی ضلع دربھنگہ میں کانگریس پارٹی کے ضلع دفتر میں کانگریس کارکنوں نے سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی کے یوم وفات اور سابق وزیر داخلہ سردار پٹیل کی یوم پیدائش پر ایک تقریب کا انعقاد کر دونوں رہنماؤں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔
اترپردیش کے ضلع مئو میں رن فار یونٹی پروگرام کا انعقاد کیا گیا. اس موقع پر مختلف اسکولوں کے تقریباً پانچ ہزار طلبا نے حصہ لیا. رن فار یونٹی کی قیادت ضلع مجسٹریٹ اور سپرنٹنڈنٹ آف پولیس نے کی۔
اترپردیش کے ضلع بارہ بنکی میں مرد آہن سردار ولبھ بھائی پٹیل کی سالگرہ کے موقع پر صبح سے ہی متعدد پروگراموں کا انعقاد کیا جا رہا ہے. جو رات تک جاری رہے گا.
اترپردیش کے دارالحکومت لکھنؤ میں آج کانگریس پارٹی نے اپنے دفتر نے ملک کی سابق وزیراعظم اندرا گاندھی کی شہادت یاد کرنے کے ساتھ ہی انھوں نے ملک کے پہلے وزیرداخلہ سردار ولبھ بھائی پٹیل کو بھی خراج عقیدت پیش کیا۔