ETV Bharat / bharat

بجٹ اجلاس: 30 جنوری کو کل جماعتی نشست طلب

بجٹ سیشن کورونا سے متعلق تمام رہنمائے اصول پر عمل کرتے ہوئے دو حصوں میں منعقد کیا جائے گا۔ پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس کا پہلا مرحلہ 29 جنوری سے 15 فروری تک چلے گا جبکہ دوسرا حصہ 8 مارچ سے 8 اپریل تک جاری رہے گا۔

govt
govt
author img

By

Published : Jan 20, 2021, 1:01 PM IST

حکومت نے بجٹ اجلاس سے قبل 30 جنوری کو کل جماعتی نشست طلب کی ہے۔ اس میٹنگ کی صدارت وزیر اعظم نریندر مودی کریں گے۔ یکم فروری کو پیش کیے جانے والے بجٹ سے قبل مودی حکومت تمام سیاسی جماعتوں سے مشاورت کرے گی۔ مرکزی حکومت نے تمام سیاسی جماعتوں کے دونوں ایوانوں کے رہنماؤں کو 30 جنوری کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ہونے والی کل جماعتی میٹنگ میں مدعو کیا ہے۔

بجٹ سیشن کورونا سے متعلق تمام رہنمائے اصول پر عمل کرتے ہوئے دو حصوں میں منعقد کیا جائے گا۔ پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس کا پہلا مرحلہ 29 جنوری سے 15 فروری تک چلے گا جبکہ دوسرا حصہ 8 مارچ سے 8 اپریل تک جاری رہے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس دن این ڈی اے کی میٹنگ بھی ہوگی۔

وزیر اعظم نریندر مودی کی زیرصدارت ہونے والی کل جماعتی نشست میں وزیر دفاع راجناتھ سنگھ، وزیر داخلہ امت شاہ، راجیہ سبھا کے لیڈر تھاور چند گہلوت، نائب رہنما پیوش گوئل، پارلیمانی امور کے وزیر پرہلاد جوشی، ارجن رام میگھوال اور وی مرلی دھرن شریک ہوں گے۔ اس میٹنگ میں تمام سیاسی جماعتوں کے دونوں ایوانوں کے رہنما بھی شرکت کریں گے۔ یہ نشست صبح ساڑھے گیارہ بجے بلائی گئی ہے، جو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے منعقد کی جائے گی۔

29 جنوری سے شروع ہونے والے بجٹ اجلاس میں ایک گھنٹے کا وقفہ سوال ہوگا۔ واضح ہو کہ کورونا وبا کے باعث گزشتہ سال ستمبر میں مون سون اجلاس کے دوران وقفہ سوال کو ملتوی کر دیا گیا تھا، جس کی حزب اختلاف کی جماعتوں نے سخت الفاظ میں مذمت کی تھی۔

لوک سبھا اسپیکر اوم بریلا نے منگل کو ایک پریس کانفرنس میں بتایا تھا کہ بجٹ اجلاس کے دوران پارلیمنٹ میں آنے والے اراکین پارلیمنٹ کا کورونا ٹیسٹ کرنا لازمی ہوگا۔

ذرائع کے مطابق حزب اختلاف اس بار پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس میں نئے زرعی قوانین اور واٹس ایپ معاملے پر حکومت کا محاصرہ کرے گی۔

ملک میں جاری کسانوں کے مظاہروں کے دوران حزب اختلاف کی تمام سیاسی جماعتوں نے کسانوں کے مطالبے کی حمایت کے اعلان کے ساتھ ساتھ ایوان میں اس مسئلے کو اٹھانے کی یقین دہانی بھی کرائی ہے اور اس موضوع کو کل جماعتی میٹنگ میں بھی حزب اختلاف کی جماعتیں اٹھائیں گی اور اجلاس کے دوران اس پر بحث کے لئے حکومت کو مجبور کریں گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.