ETV Bharat / bharat

ریاست میں دہشت کا ماحول ختم کیا جائے: گورنر جگدیپ دھنکر

گورنر جگدیپ دھنکر نے تمام سیاسی جماعتوں سے ریاست میں جاری سیاسی جھڑ پوں اور دہشت کا ماحول ختم کرنے کے لئے آگے آنے کی اپیل کی ہے۔

author img

By

Published : Dec 23, 2020, 7:48 PM IST

governor Jagdeep dhandkade says please stop violence in the State
ریاست میں دہشت کا ماحول ختم کیا جائے: گورنر جگدیپ دھنکر

مغربی بنگال کے گورنر جگدیپ دھنکر نے کہا کہ ریاست میں جاری سیاسی جماعتوں کے حامیوں کے درمیان جھڑپوں سے کس کا فائدہ ہو گا۔

جھڑپوں اور خون خرابے سے کسی کو کوئی فائدہ تو نہیں ہو گا لیکن ریاست کو سب سے زیادہ نقصان ہو سکتا ہے۔اس کے لئے ہم سب ذمہ دار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حالات اتنے خراب ہو چکے ہیں کہ روزانہ کہیں نہ کہیں کسی نہ کسی کا قتل ہو رہا ہے۔اس سے ریاست کو فرق پڑ تا ہے۔

ریاست کو جب منفی وجوہات کی بنیاد پر فرق پڑے گا تو میں مایوس ہو جاؤں گا ۔
عام وخاص،غریب و امیر سب کو مل کر ریاست میں جاری سیاسی جماعتوں کے حامیوں کے درمیان جھڑپوں پر لگام کسنے کے لئے آگے آنے کی ضرورت ہے ورنہ بہت نقصان ہو سکتا ہے۔

خوشحال ریاست ہی عام لوگوں کی خوشحالی کی ضمانت ہے۔اس کے لئے میں کچھ بھی کر سکتا ہوں اور کروں گا۔

مزید پڑھیں:

رکن پارلیمان سومترا خان نے اہلیہ کو طلاق کا نوٹس بھیجا

گورنر جگدیپ دھنکر نے کہا کہ میں ریاست کا اول شخص ہوں۔اس بنیاد پر ریاست کی بھلائی کے لئے سوچنا میری پہلی ترجیح اور ذمہ داری ہے۔

اس کے لئے میں بولوں گا اور تنقید کروں گا۔لوگوں کو تنقید کرنے کے بجائے اپنی اپنی غلطی سدھارنے کی کوشش کرنی چاہئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.