ETV Bharat / bharat

حکومت بھنڈراوالے کے بارے میں بھی اپنا موقف واضح کرے: شانڈليا - حکومت نے ناتھو رام گوڈسے کے سلسلے میں اپنا موقف واضح کیا ہے

شری ہندو تخت کے قومی پرچارک اور اینٹی ٹیرارسٹ فرنٹ انڈیا کے قومی صدر ویریش شانڈليا نے کہا ہے کہ مرکزی حکومت نے ناتھو رام گوڈسے کے سلسلے میں اپنا موقف واضح کیا ہے تو اسے اب قرطاس ابیض جاری کرکے جرنیل سنگھ بھنڈراوالے پر بھی اپنے نقطہ نظر کو واضح کرنا چاہیے۔

ویریش شانڈليا
ویریش شانڈليا
author img

By

Published : Nov 29, 2019, 10:39 PM IST

شانڈليا نے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کو خط لکھ کر ان سے سوال کیا ہے کہ ناتھورام گوڈسے اگر مہاتما گاندھی کا قاتل ہے تو جرنیل سنگھ بھنڈراوالا کے بارے میں ان کی کیا رائے ہے۔ حکومت یہ بتائے کہ بھنڈراوالا کو فوج نے کیوں موت کے گھاٹ اتارا تھا کیونکہ کچھ خالصتان نواز انہیں شہید، سنت اور گرو مانتے ہیں۔ حکومت کو ملک کے اتحاد اور سالمیت کے خاطر گوڈسے اور بھنڈراوالا پر قرطاس ابیض جاری کرکے اپنا نقطہ نظر واضح کرنا چاہیئے۔

شانڈليا کے مطابق رکن پارلیمنٹ سادھوی پرگیہ ٹھاکر اگر گوڈسے کو محب وطن بتاتی ہیں تو پارلیمنٹ میں ہنگامہ ہو جاتا ہے اور بھنڈراوالا کے خلاف ایک لفظ بولنے پر پولیس مقدمہ تک درج کر دیتی ہے۔ کیا ملک کے وزیر دفاع راجناتھ سنگھ بتائیں گے کہ چھ جون 1984 کو فوج کے آپریشن میں مارے گئے دہشت گردوں کے کیا کیا نام ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ جلد ہی اس سلسلے میں وزیر داخلہ اور وزیر دفاع کو میمورنڈم سونپ کر ان سے مانگ کریں گے کہ مرکزی حکومت کی نظروں میں گوڈسے اگر محب وطن نہیں ہے تو بھنڈراوالے کے شہید یا سنت ہونے پر ان کی کیا رائے ہے۔ انہوں نے ایسا ہی ایک خط پنجاب کے وزیر اعلی کیپٹن امریندر سنگھ کو بھی لکھا ہے۔

Intro:Body:Conclusion:

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.